گلگت بلتستان

تحصیل یاسین (غذر) میں چائلڈ رائٹس کی پانچ کمیٹیاں قائم

غذر(نیوز رپورٹر) تحصیل یاسین کے یونین کونسل طاؤس کے پانچ گاؤں میں چائلڈ رائٹس کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، جو لوکل سپورٹ آرگنائزیشن،علاقے کے معززین، عمائدین، نمبردار، سوشل ورکرز، لیڈی ہیلتھ ورکر، وزیٹر،اور طلبہ وطالبات پر مشتمل ہونگی. یہ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں کی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ اورحقوق کی پامالی روکنے کے ساتھ ساتھ تشدد،نظراندازاوراستحصال کیخلاف کام کرینگی۔ان کمیٹیوں کا اعلان طاؤس میں اے کے آر ایس پی اور الکریم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کے بعد کیا گیا، اس دو روزہ ورکشاپ میں یونین کونسل طاؤس کے تمام ذمہ داروں کو بچوں کے حقوق اور تحفظ کے ساتھ ساتھ بچوں کے بر وقت پیدائشی اندراج پر تربیت دی گئی۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یہ ٹریننگ پہلی باردی جارہی ہے، جس میں اساتذہ، والدین، طلبہ طالبات، یونین کونسل کے سیکرٹریز، سوشل ورکرز، ایل ایس او کے نمایندوں کے علاوہ کمیونٹی سپورٹ آرگنائزیشن کے ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں.طاؤس یاسین میں ہونی والی اس ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے بی بی فاطمہ،ممتاز،دینارآما ن نے کہا کہ ہم بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں بغیر ایک مثبت اور بہتر ماحول کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کر سکتے. بچوں کے حقوق کے تحفظ کا پہلا ہتھیار بچوں کا برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ہے.جسے ہمیں ہر صورت تمام بچوں کے لیے یقینی بنانا ہوگا.ہم انجانے میں اپنے گھر اور معاشرے میں کچھ ایسی حرکتیں کرتے ہیں،جس بلواسطہ یا بلاواسطہ ہمارے بچوں کی حقوق پامال ہوتے ہیں،جن کے بڑے میں جانکاری حاصل حاصل کرنا اور اسے بروقت روکنا وقت کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button