گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چھٹی خانہ مردم شماری کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل

گلگت ( پ ر) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور کارکنان کی انتھک محنت سے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں،وادیوں ، دشوار گزار اور سخت ترین سرد برفانی موسم کے علاقے گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع گلگت، غذر، نگر،سکردو اور گانچھے میں خانہ و مردم شماری کا پہلا فیزمورخہ 12 اپریل 2017تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔ اس کو کامیاب بنانے والے تمام شرکاء جنہوں نے بڑی جانفشانی، مستعدی،دلجمعی سے رات دن کام کیا مبارک باد کے مستحق ہیں۔

پہلے فیز کے 720 بلاکوں کا سو فیصد کام 12 اپریل 2017 کی شام تک شمارکنندوں نے انتہائی محنت سے مکمل کرلیا ہے۔ اس سنسس فیلڈ آپریشن میں ہوم سیکرٹری/ صوبائی سنسس کمشنر جناب محمد یحیٰ اخونزادہ اور کمال صاحب ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت گلگت و بلتستان نے بہت دلچسپی لی اسکے علاوہ صوبائی و ڈویژن وضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنران نے پوری مستعدی سے فیز-1 کو کامیاب بنانے میں بنانے دن رات کام کیا۔ محکمہ شماریات صوبائی دفتر گلگت کے افسران محمد شفیق شاد سنسس کوآرڈینیٹر،سید راحت علی ایس او اور ریاض حسین پنور اے سی سی گلگت نے خانہ شماری اور شماریاتی فارم-2 کے معیار کو بہتر بنانے میں متعدد ورے کیئے۔ اس کے علاوہ شماریاتی معاونین اور دیگر سٹاف نے اپنے اپنے اضلاع میں ٹیکنیکل مہارت فراہم کرکے سامان کی ترسیل و وصولی میں اہم کردار ادا کیا۔

ملٹری فورس کے افسران اور جوانوں کی کارگردگی بھی لائق تحسین ہے جنہوں نے سول عملے کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان کے سب سے بڑے سنسس فیلڈ آپریشن کو بروقت مکمل کرنے میں مدد کی۔ پولیس سیکورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں نے اپنے اپنے فرائض کو بخوبی نبھایا جس کی وجہ کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا-

اسکے بعد 25 اپریل 2017 سے باقی پانچ اضلاع ہنزہ،دیامر،استور،شگر اور کھرمنگ میں فیز-2 کےمرحلے کا آغاز ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button