کھیل

استورکے دور افتادہ علاقےپریشنگ میں فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Astore (1)
استور (سبخان سہیل) استور کے دور افتادہ علاقہ پریشینگ گوٹمسر میں جشن آزادی کے سلسلے میں رکھے جانے والے ٹورنامینٹ کا فائنل فٹ بال میچ لوس بالا اور شیپے پالییاٹ کے درمیاں کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین تھے۔جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میں میں اسسٹنٹ کمشنر استور سوال میر اور شایقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کی موجودگی مین فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا جو شیپے پلییاٹ کی ٹیم نے لوس بالا کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کرکے فائنل میچ کی ٹرفی اپنے نام کرلیا۔میچ کے بعد علاقائی دھن پر لوکل لوگوں نے خوصوصی رکس بھی پیش کیا۔ اور مہمان خصوصی نے اس ٹورنامنٹ میں فائنل آنے وئی اور بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیموں کو انعامات اور ٹرفیاں بھی تقسیم کیا۔
Astore (2)
جشن آزادی کے سلسلے میں منعقد ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر طارق حُسین نے کہا کی اس طرح کے ٹورنامینٹ علاقعے میں امن اور کھیلوں کو فروخ کے لیے بہت اہم ہیں ۔ میں آج کے فائنل میچ جیتنے ولی ٹیم اور اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر استور نے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے کہا کی پریشینگ یونین کے روڈ سمیت اہم مسائل سے ہم باخوبی آگاہ ہیں۔ روڈکی کمپنسیشن جلد ادا کی جاے گی۔ پریشینگ یونین میں گندم بھی سیزن سے قبل ڈیمپ کیا جاے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button