گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری کا دورۂ استور، سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

CS PIC @2
استور(سبخان سہیل) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سلطان سکندرکا دورہ استور۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد نصیر خان ، پارلیمانی سیکرٹری عبد الحمید خان کے علاوہ سیکرٹری صحت ،سیکرٹری واٹر اینڈ پاور، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری ورکس، سمیت دیگر افیسران موجود تھے۔ اس موقعے پر تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی سے جائزہ لیا ۔محکمہ تعمیرات کی نا قص کارکردگی پر ایس سی ،ایکسن جان نبی، ایس ڈی او ہیڈکوارٹر سمیت پانچ آفیسروں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔انہوں ایک پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ مشکن دونوں پلوں میں ملوث آفیسروں سے ہی ان پلوں میں خرچ بجٹ وصول کیا جائے گا۔تفسیلات کے مطابق چیف سکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ استور کے موقع پر راستے میں مشکن کے مقام دونوں پلوں کا جائزہ لیا ۔ جس میں ایک پل کا پلر ایک بڑی پتھر پر قائم کیا گیا تھا اور دوسرے پلر کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا ایکسن بی اینڈ آر نے انکشاف کرنے پر چیف سکرٹری نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے موقع پرہی محکمہ ورک کے 5آفیسروں کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ چیف سکرٹری گلگت بلتستان نے صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ مشکن آ رسی سی پل میں دو کروڈ ساٹھ لاکھ روپے کا کرپشن کیا گیا ہے اور اس وقت کی انکوائری کمیشن اس کیس کو سرد خانے کا نظر کیا تھا۔اب اس پر بھی دوبارہ سے انکوئری کمیشن بنایا گیا ہے اور سرکاری خزانے کو جن افراد نے سرکاری خزانے کو پل کے نام پر کروڑوں کا ٹیکہ لگایا ہے اب ان ہی سے ریکوری کیا جائے گا۔اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ چلایا جائے گا۔اسی جگہ مشکن کے مقام پر سٹیل برج کا جو نقشہ پاک آرمی انجینئر نے دیا تھا ۔محکمہ ورکس استورنے اپنی مرضی سے ڈیزائن تبدیل کیا ہے۔جس کی وجہ سے محکمہ ورکس گلگت بلتستان نے سرکاری خزانے کو دو کروڈ ستر لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ محکمہ ورکس کے چیف انجینئر، ایس سی ،ایکسن استور اورآری اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم جاری کرتا ہوں۔اور ان سے ریکوری بھی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ استور ڈسٹرکٹ ہسپتال براہ نام ہے کیونکہ اس میں پورے سٹاف نہیں ہے جسکی وجہ سے بھی صحت کے مسائل سے دوچار ہے ۔محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان اور ایجوکیشن میں پندرہ پندرہ سوآسامیاں منظور ہوچکی ہیں۔جن پر بہت جلد بھرتیاں کی جائی گی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال استور کو بہت جلد تمام بنیا دی سہولیات فراہم کی جائے گی اور بلڈنگ کی تنگی کو بھی بہت جلد پوری کردیا جائے گی اس کے زیر التوا تمام پراجکٹس 15نومبر تک مکمل کئے جائنگے۔استور کے دیگر ضلعوں میں ڈیوٹی دینے والے 22 اساتذہ کو استور اپنے سٹیشن پر حاضر کیا جائیگا۔استور میں تمام التوا کے شکار پراجکٹس اور دیگر اہم معملات کے اپر میرا دورہ استور کار آمد ثابت ہوگا اور دو ہفتوں کے اندر نظام میں تبدیلی محسوس کروگے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تما ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹس سے ان کے محکموں کی بریفینگ لی ہے اور جہاں جہاں کمزوری ہے وہاں پر کام کیا جائیگا۔ اس موقعے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سلطان سکندرنے استور پریس کلب کا فوری پرپوزل تیار کرنے کے لئے ڈی سی استور کو احکامات جاری کئے۔
ast pic CS
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سلطان سکندر کے دورہ استور کے موقعے پر ان کے اعزاز میں ایک پولو میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں استور ہیڈ کوارٹر اور داسخریم کے درمیان میچ ہوا۔اور داسخریم کی ٹیم نے ہیڈ کوراٹر کو 4کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔ میچ کے اختتام میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سلطان سکندر نے شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل ہے اس کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے اس موقعے پر پولو گراونڈ اور دیوار کی مرمت کے لئے سیکرٹری ورک کو جلد از جلد پرپوزل تیار کر کے اس پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے اور پولو کھلاڑیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی یقین دلانے کے ساتھ ساتھ دیسی بینڈ کو مستقیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استور کے موسم سے میں پوری طرح واقف ہوں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پیر کے روز راما فیسٹول کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں استوری قوم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کہا کہ میرے اعزاز میں انہوں نے ایک خوبصورت اور شاندار کھیل جو کہ گلگت بلتستان کا قومی کھیل پیش کیا جس سے میں انتہائی لطف اندوز ہوا۔ انہوں نے پولو ونر ٹیم کو نقد 30 ہزار اور رنر اپ کو 20ہزار روپے دیا۔ آخر میں کھلاڑیوں کو انعا مات تقسیم کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button