تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے چلاس میں ٹیوٹرز کوآردینیشن میٹنگ کا انعقاد

چلاس(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے چلاس میں ٹیوٹرز کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد کی گئی۔جس کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر اے آئی او یو دلدار حسین نے کی۔اجلاس میں ٹیوٹرز کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پورے ملک خصوصاً گلگت بلتستان میں ایجوکیشن فار آل فارمولے کے تحت علم کی روشنی پھیلانے میں کوشاں ہے۔اس مقصد کے لئے سال میں دو مرتبہ داخلے دئے جا رہے ہیں۔ٹیوٹرز طلباء کی حوصلہ افزائی اور انکی راہنمائی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔تاکہ طلباء حصول علم کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر نے سمسٹر خزاں کے لئے منتخب ٹیوٹرز میں اسائمنٹ فائلز بھی تقسیم کئے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button