گلگت بلتستان
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں انسداد گھریلو تشدد کا بل پیش کیا جائیگا
گلگت(پ ر) وزیر اطلاعات،سیاحت،ثقافت،کھیل وامور نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے بہت جلد انسداد گھریلو تشدد کا بل (Domestic Violence Bill)قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس سے گھریلو مسائل میں کم ہونگے۔ہمارے معاشرے میں مسائل بہت ہیں جنکے حل کیلئے اقدامات کیئے جائینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاشو فاؤنڈیشن میں بچوں کی ابتدائی درسگاہ ECD ((Early Childhood Devolepment) کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے جسکے بعد انکی تعلیم وتربیت میں استادوں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔بچے کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی ، استحکام اور سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں۔گلگت بلتستان میں بچوں اور خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انکی صحیح تربیت دی جائے تو ملکی و غیر ملکی سطح پرعلاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے والی خاتون گلگت بلتستان کی ہے جس پر ہمیں فخر ہے خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئے ایسا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس سے عورت بلاججھک کسی بھی شعبے کا انتخاب کر سکے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کا ایک اپنا کلچر ہے ہم جہاں کہیں بھی جائیں ہمیں اپنی ثقافت کو مقدم رکھنا چاہئے۔اپنے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خواتین کو سیاست کے میدان بھی آنا چاہئے تاکہ ایک عورت ہی خواتین کے مسائل اچھی طرح جان سکتی ہے اور حل کر سکتی ہے.
اس موقع پر انہوں نے فاطمہ جناح کے کردار کو سراہتے ہوے کہا کہ انہوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکرملکی آبیاری اور استحکام کیلئے کھڑی رہیںآج انکا نام شاندار الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو عروج پر پہنچانے اور مفاہمتی سیاست میں نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وہ خواتین کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتیں ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں قانون ساز اسمبلی میں وویمن ہراسمنٹ بل پیش کیا گیا ہے اس بل کا فائدہ ان خواتین کو ہوگا جو کھیتوں،دفتروں،اور دیگر اداروں میں کام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلم وتربیت بہت ضروری ہے بچوں کو انکے مرضی کے شعبے کا انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے تو اسکے اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اور والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کی بہتر طور پررہنمائی کریں۔
صوبائی وزیر کا مزید کینا ہے کہ ہاشوفاونڈیشن کی یہ کاوش قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کے اور(ECD)کے حوالے سے بھی ایک بل اسمبلی میں ٹیبل کیا جائیگاتاکہ مستقبل کے معماروں کی بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت ہوسکے ۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش و دیگر نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے بعد میں انہیں ECD کلاسوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔