گلگت بلتستان

ایف پی ایس سی اسامیوں کے لئے گلگت بلتستان کے قابل نوجوانوں کو عمر کی حد میں پانچ سال رعایت دینے کی قرارداد منظور

گلگت (عبدالرحمن بخاری) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے ایف پی ایس سی کی آسامیوں میں عمر کی حد میں پانچ سال کی رعایت دینے کی قرارداد متفقہ منظور کرلی .جمعرات کے روز ایوان میں جعفر اللہ خان نے قرارداد پیش کرتے ھوے کہا کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ پانچ سالوں سے ایف پی ایس سی کے زریعے بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی عمر کی حد تجاوز کرگئی ہے اور وہ قابلیت کے باوجود ملازمت حاصل کرنے کے لیے اہل نہیں ہو سکتے ہیں۔ لہذا عمر کی حد میں دس سال رعایت دی جاے۔

قرارداد پر بحث کرتے ہوے اراکین اسمبلی نےعمر کی حد میں  پانچ سال رعایت کی تجویز دی، جس پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے قرارداد کی منظوری دے دی۔

قرارداد کی منظوری گلگت بلتستان کے ہزاروں تعلیمیافتہ نوجوانوں کے لئے ایک بہت بڑی خبر ہے کیونکہ مستقبل قریب میں 900 اسامیوں پر ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں ہونی ہیں۔ قرارداد کی منظوری کے بعد حکومت گلگت بلتستان اس سلسلے میں قانون سازی کرے گی، جس کے بعد ہزاروں تعلیمیافتہ اور قابل نوجوان، جن کی عمریں مقرر کردہ حد سے تجاوز کر چکی ہیں، دوبارہ سے ایف پی ایس سی میں اپلائی کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے گلگت بلتستان میں ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کی عمریں مقرر کردہ حد سے تجاویز کر چکی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. why these posts are not sent to FPSC, IFACT BUREAU CRATES ARE POCKETING MONEY BY APPOINTING ON CONTRACTS.

  2. we all professional graduates support honorable deputy speaker, for age relaxation up to 10year.

Back to top button