اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف گلگت میں احتجاجی دھرنے
گلگت (فرمان کریم بیگ) اسلام آباد واقعے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے مشترکہ طور پر گلگت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ اتوار کے روز مجلس وحدت مسلمین نے کپٹین شیہد ضمیر عباس چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ اور دھرنا دیا۔ جنرل سکرٹیری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں کارکنوں نے دنیور چوک پر دھرنا دے کر شاہراہ قراقرم ضلع ہنزہ نگر سکشین کو مکمل طور پر بند کیا ۔ تحریک انصاف کی کال پر کارکنوں نے شاہراہ قائداعظم جوٹیال میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا ذرائع کے مطابق جوتل ، سکندرآباد ، غلمت سمت ضلع ہنزہ نگر کے دیگر علاقوں میں بھی اسلام آباد تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ضلع گلگت میں احتجاج کے باعث ٹریفک معمول سے کم رہی۔ جبکہ مارکیٹں بھی بہت کم کھلی رہی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ بازار سمت پبلک مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کئے گئے تھے۔ اتوار ہونے کے باوجود ریسیکو 1122 کے اہلکاروں کو بھی الرٹ رکھا گیا تھا۔ تاہم شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے پیش نہیں آئے۔