گلگت بلتستان

ہنزہ،گورنر اور وزیر اعلی نے خضر آباد پل کے افتتاح کی رسم ادا کی

 ہنزہ (زوالفقار بیگ اور اکرام نجمی سے) دس سال کے طویل مدت کے بعد بلاآخر خضر آباد پل کا افتتاج گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے نے وزیر اعلی گلگت بلتستاں حافظ حفیظ الرحمان موجودگی میں ہوا اس موقعے پر ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ، وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ بھی موجود تھی۔

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ یہ پل دس سال قبل میں نے سابقہ وفاقی وزیرفیصل صالح حیات سے اسپیشل منظور کروایا تھا اور آج اپنے ہاتھوں سے افتتاح کررہا ہوں مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ شیناکی کے عوام کے سفری مشکلات میں کمی ہوگی اور انشااللہ خضر آباد تا خان آباد مٹل روڈ پر بھی جلدکام کا آغاز ہوگا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا میں نہایت شکرگزار ہوں جنھوں نے نہ صرف مجھے عزت دی ہے بلکہ ڈسٹرکٹ کا تحفہ بھی دیاہے اور عطاآباد جھیل پر 27میگاواٹ بجلی کا پروجیکٹ بھی دیاہے میں بحیثیت گورنر گلگت بلتستان وزیر اعلی کے ساتھ ملکر تمام علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دونگا اور میں وزیر اعلی اور تمام اسمبلی ممبران کا شکرگزار ہوں جھنوں نے آج کے پروگرام میں شرکت کرکے علاقے کے عوام کا حوصلہ افزائی کی اور ہم معزز مہمانوں کے نہایت مشکو ر ہیں۔

افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ ایک مردہ پروجیکٹ دس سال بعد طبی امداد کے بعد دوبارہ زندہ ہوا ہے ہم آج بہت سے پروجیکٹس کا اعلان چاہتے تھے مگر الیکشن کمیشن کے احکامات احترام میں کسی بھی ایسے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کرینگے جس کا اثر آنے والے الیکشن پڑے تاہم انھوں نے پل کی تعمیر میں طویل تاخیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم یہاں سے گزرتے تھے تو ہمیں اس مردہ پروجیکٹ کو دیکھ کر بڑادکھ ہوتا تھا آج ہمیں نہایت خوشی ہورہی ہے اس پل کو ہم نے 100دنوں کے اہداف میں رکھ کر مکمل کروایا اورآج ہم اسکی باقاعدہ افتتاح کررہے ہیں جب ہم نے حکومت سنبھالاتھا اس وقت گلگت بلتستان میں ٹوٹل 260نامکمل منصوبے تھے جن میں سے 230پروجیکٹس مکمل کرواچکے ہیں باقی 30منصوبے ایسے ہیں جنکے خلاف عدالتوں میں مقدمات درج ہے اگر گورنمنٹ دلچسپی لے تو کوئی کام ناممکن نہیں ہم نواز شریف کے کارکن اور شہباز شریف کے دوست ہے انشااللہ اس علاقے کی خدمت کرکے سرخرو رہیں گے ہم نے ہر محکمے میں شفافیت کو ترجیج دی حقدار کو حق ملنا چاہیے

ہم نے نئے چاروں ضلعوں کو گورننس آرڈر میں ترمیم کرکے آئینی ضلعے بنائے ہیں اور ان تمام ضلعوں میں اب اپنا ضلعی انتظامیہ فعال ہے

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے نو مہینوں میں پی ایس ڈی پی کے پروجیکٹس 22ارب کی ہوگئی ہے حسن آباد دو میگاواٹ اور معیو ن 500کلو واٹ منصوبوں پر جلد کام کا آغاز ہوگا تھر مل ایک میگاواٹ کا جرنیٹر اسپیشلی ہنزہ کیلئے منگوایا گیا ہے جب تک ہائیڈل منصوبے مکمل نہیں ہوتے اس جرنیٹر کے زریعے بجلی کے ترسیل جاری رکھیں گے انشااللہ دو سالوں میں ہنزہ سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان کل ہنزہ تا سمائر نگر پل کا افتتاح اور نگر میں ایک جلسے سے بھی خطاب کرینگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button