تعلیم

محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیر اہتمام سپورٹس ویک کا اہتمام

Untitled-1 copy.jpg2

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ایک زمانہ تھا گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلباء پہلی پوزیشن حاصل کرتے تھے اور نہ صرف سکول کے نام روشن کرتے تھے بلکہ اساتذہ کا نام بھی روشن کرتے تھے۔ جبکہ پچھلے کئی سالوں سے سرکاری سکولو ں میں تعلیمی معیار کمزور ہونے کے باعث عوام اپنے بچوں کو غیر سرکاری سکولوں میں داخلہ دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان ڈاکٹر میراحمد جان اور دائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن مجیدخان نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے رکھی گئی سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی اور میر محفل خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے مزید کہاجس طرح کھیل کود زندگی کے لئے اہم ہے اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔ عوام کا غیر سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ نہ کرنا سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے ہمیں کوشش کرنا ہوگا کہ سرکاری سکولوں کی طرف عوام کو راغب کرنا ہوگا۔اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی تنخواہ کو حلال کرنا پڑے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور میر محفل نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر کے چند سرکاری سکول گلگت بلتستان میں پہلی نمبر پر تھے آج ان سکولوں کی معیار متاثر ہے ہمیں اُس مقام پر دوبارہ لے جانا ہوگا۔ انھوں نے والدین اور بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں داخلہ بچوں کے مقابلے میں پرائیویٹ سکول میں پڑھنے والے بچے کو زیادہ خیال رکھتے ہے جبکہ گورنمنٹ سکول میں پڑھنے والا بچے کا خیال نہیں رکھتے ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچے کی تعلیمی معیار دیکھنے والے کماز کم تین مہنے میں سکول جائے مگر ایسا نہیں ہے جبکہ پر ائیویٹ سکول میں پڑھانے والے بچے کے لیے ماں باپ ہفتے اور روزانہ کے بنیاد پر جاتے ہے۔انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت قوم ہے جو ہمیں پاکستان جیسا ملک ملا ہم ان رہنماوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے 1947ء میں پاکستان کو ہندوستان سے آزادمملکت بنایا۔ اور ہمیں اس دن کو مناتے ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق سے رہنا ہوگا اور اس جشن آزادی سے آئندہ انے والی جشن آزادی تک یعنی 2015ء اپنے اپ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے خواہ وہ تعلیم کے میدان ہویا دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں اور ہمیں پاکستان کے استحکام اور ترقی میں اپنا رول ادا کرنا پڑے گا۔مہان خصوصی اور میر محفل نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے انتظامیہ اور سرکاری سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو خراج تحیسن پیش کیا کہ محدود وسائل کے باوجود جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے ڈپٹی دائریکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد اور دیگر مقررین نے خطا ب کیا۔ 

Untitled-1

جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہنزہ نگر سطح پر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، لانگ اور ہائی جامپ، میراتھن رس اور دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ ابتدا میں تحصیل سطح کے سکولوں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔ کامیاب ہونے والے سکولوں کو ضلعی سطح پر مقابلے ہوئے۔ ضلعی سطح پر والی بال میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھکر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پھکر سکول نے 2کے مقابلے 3سیٹ لیکر ضلعی سطح کا ٹورنمنٹ کپ اپنے نام کر دیا۔ جبکہ والی بال خواتین میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناصر آباد نے گرلز ہائی سکول کریم آبادکو 2کے مقابلے 3سٹ لیکر کپ اپنا نام کردیا۔فٹ بال میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول کریم آباد کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد نے 1کے مقابلے صفر گول سے ہارا کر علی آباد سکول نے ڈسٹرکٹ سطح فٹ بال کا کپ اپنا نام کر دیا۔ڈائریکٹر کالجز گلگت بلتستان ڈاکٹر میراحمد جان اور ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن گلگت ریجن مجیدخان نے کامیاب ہونے والے ٹیموں کو انعامات تقسیم کیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button