گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری کا دورہ استور سیاسی ثابت ہوا، کوئی مسلہ حل نہ ہو سکا

CSgاستور ( بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا پندرہ نومبر کا دورہ بھی ایک سیاسی دورہ رہا۔ اس دورے کے بعد عوام انتائی خوش تھی کی چیف سیکرٹری کے دورے کے بعد استور میں سرکاری دفاتروں میں اور التوء کا شکار پروجیکٹس میں کوئی تبدیلی آے گی لیکن اب تک اس دورے کے بعد کوئی بھی کام نہ ہوا جو کی عوامی سطح پر انتہائی تشوش پائی جاتی ہے۔ جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل گلگت بلتستان وزیر ظفراللہ خان کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے کہا کی استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سیکندر سلطان کو جو عوامی نمایندوں نے اپنے مسائل کی نشان دہی کی تھی۔ اس کا انھوں نے اسی وقت دو سے تین دن کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کرایا تھا۔ مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کی چیف سیکرٹری کا جو دورہ تھا وہ بھی ایک سیاسی دورے کی طرح سیاسی اعلان کی حد تک رہا جو مسائل چیف سیکرٹری نے حل کرانے کی یقین داہانی کرایا تھا وہ آض تک حل نہیں ہوئے ہیں۔ گوریکوٹ سمیت پوری استور میں اس وقت جو گندم کا بحران ہے ۔ یہ کسی بھی وقت عوامی آحتجاج کا رخ اختیار کرسکتاہے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اپنے دورہ استور کے موقعے پر جو عوامی مسائل حل کرنے کی یقین داہانی کرایا ہے برائے مہربانی اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرتے ہوے انھیں پورا کریں۔ اور استور میں جاری گندم بحران پر خصوصی ایکشن لیتے ہوے گندم کی فرہمی کو یقینی بنایں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button