کھیل

چترال میں ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کا افتتاح،چترال ٹیم نے پشاور ڈویژن کو شکست دے دی

Peshawar division

چترال(بشیرحسین آزاد) چترال میں پہلی بار ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز ہوگیا۔اس سلسلے میں ٹاون حال میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال حافظ قیصرانی تھے جبکہ ایم پی اے چترال ٹو سردار حسین بھی تقریب میں شریک تھے تقریب میں مقررین نے صوبے سے أئے ہوئے مہمانان اور کھلاڑیوں کو خوش آمد کہا ۔تقریب کے بعد شرکا ء تقریب ریلی کی صورت میں گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے گراونڈ گئے جہاں باقاعدہ طورپر ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز ہوا۔ افتتاحی میچ چترال اور پشاورڈویژن کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔میچ کے پہلے ہاف میں پشاور ڈویژن کو ایک گول کی برتری حاصل تھی ۔جبکہ دوسرے ہاف میں چترال ٹیم نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردی۔میچ کا فیصلہ پنیلٹی کیکز سے ہوا چترال ٹیم کے گول کیپیر طارق کی شاندار کیپینگ سے چترال ٹیم نے میچ جیت لیا اس ٹورنمنٹ میں صوبے کے سات ڈویژن کے بہترین ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں جبکہ چترال سے بھی ایک ٹیمحصہ لے رہی ہے ٹورنمنٹ 4ستمبر تک جارہی گی۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن چترال کے سکرٹری حسین آحمد نے ڈویژنل فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں 2013میں پروپوزل دیا تھا جو منظور ہوا تھا تاہم چند وجوہات کے باعث یہ ٹورنمنٹ منعقد نہیں ہوا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button