گلگت بلتستان

دیوسائی میں برفباری کے باعث سینکڑوں خانہ بدوش خواتین اور بچوں سمیت پهنس گئے

استور (سبحان سہیل) استور کے بالائی علاقے دیوسای میں گزشته تین دونوں سے جاری برف بھاری سے 426 خانه بدوش اپنے خواتین اور بچوں کے ساتھ پھنس گے. 426افراد میں سے اب تک 37 خاندانوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کیے هیں جن میں 108 بچے.73خواتین71مرد کو ہم نے ریسکو کیا ہے. ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین کی صحافیوں سے گفتگو .انھوں نے مزید بتایا کی ہمیں ان خانه بدوشوں کی پھسنے کی اطلاع کل رات کو 5بجے ملی تھی. اطلاع ملتے ہی ہم نے اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ملک دلدار ڈی ایس پی محمد شفاء اور پولس عملے کو سرکاری دیگر ملازمین کے ساتھ جے وقوع کی طرف روانه کیا تھا اور میں خود بھی پوری رات متاثرین کی ریسکو کرتا رها کل پانچ بجے سے لیکر اج رات نو بجے تک همارا اپرشن جاری رها اور هم نے ان پھنسے هوے افراد میں سے 252کو محفوظ مقام چیلم تک پہنچادیا ہے جہاں ا ن کو ادوایات خورک اور کمبل وغیرہ مہیا کر دیے گئے ہیں.

1741166481_5d31bfa9acمقامی افراد کی مدد سےدیوسائی میں کل رات سے جاری اپریشن میں میں محکمه ورکس استور محکمه پولس استور کے افسران اور جوانوں نے انتہای محنت اور بہادوری سے جو کام کیا هے وه قابل تعریف هے.

ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین نے مزید کها کی اب بھی دیوسای بڑا پانی ایریا میں 174افرد پھنسے ہوے ہیں جن میں بچے بوڑے خواتین اور جوان شامل ہیں تاہم ان میں سے کسی کے مرنے کی کوی اطلاع نهیں ملی هے پھنسےافراد تک پهنچنے کے لیے هماریٹیمیاس وقت بھی کام کررهی هے.

دیوسائی میں اس وقت چار سے پانچ فٹ برف هے اتنے برف میں گارڈیاں ان افراد تک نهیں پهنچ سکتی هیں محکمه عرکس نے کل رات سے اس اپرایشن مین جو کام کیا هے وه انتهای محنت اور اپنی ڈیوٹی سے بڑا کر کیا هے.دیوسای میں ان افراد کی موجودگی کے بارے میں ان لوگوں کا کهنا هے جو وہاں سے دو دن پہلے نکلے تھے کی ان میں زیاده تر بچے هیں هم اپنی پوری کوشش کرهے هیں که ان تک فوری رسائی حاصل کریں.

کل رات سے جاری اپریشن میں اب تک خانه بدوشوں میں دو زخمی کو استور هسپتال منتقل کیا گیا هے. اب تک ان خانه بدوشوں کے سنکڑوں مال موشی ضایع هوے هیں تا هم اب تک کوی جانی نقصان کی کوی اطلاع نهیں ملی هے.دوسری جانب خانه بدوشوں کے ایک وفد نے بتایا کی همارے دورسرے ساتھیوں میں میں سے کیی اسوقت تک اپنی جانوں کی بازی هار گیے هونگے کیوں که ان میں بچے اور خواتین اور بڑھے شامل تھے دو دن قبل هی وه موت کے قریب تھے هماری اپیل هے صوبای حکومت ان کو بچانے کے لیے فوری کوی اقدامات کرے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button