خبریں

‘حفیظ نےکرپشن بچانے کیلئے امجد ایڈووکیٹ کے ساتھ مک مکا کرلیا’

گلگت (پ۔ر) حفیظ الرحمن نے اپنی کرپشن بچانے کیلئے امجد ایڈووکیٹ کے ساتھ مک مکا کرلیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکریٹری PTIگلگت ڈویژن فاروق احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ بلاول زرداری کی دورہ گلگت عوام کیلئے زحمت بن گئی۔ تمام سڑکیں بلاک، کاروبار مفلوج کیا گیا۔سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔جلسے کو کامیاب کرنے حفیظ الرحمن نے اپنے قائد کی طرحPPPکے قدموں میں گرگئے ہیں اور پورا سرکاری پروٹوکول دیا گیا ہے حالانکہ بلاول کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے چند دن پہلے صدر پاکستان گلگت آئے تھے کوئی سڑک بلاک نہیں کیا گیا تھا کسی کی کاروبار متاثر نہیں کیا گیا تھا مگر آج صوبائی حکومت نے اپنے اور اپنے قائد کی کرپشن کے خلاف چلنے والے حساب کی ڈر سےPPPکے ساتھ مک مکا کرگئے۔قمر الزمان کائرہ کو کس حیثیت سے اسمبلی بلڈنگ کو افتتاح کرایا گیا کونسا عہدہ تھا ان کے پاس صرف زرداری کو خوش کرانے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔انصاف کی سورج گلگت میں طلوع ہوچکی ہے۔ہر کرپٹ آدمی کا احتساب ہوگا۔امجد ایڈووکیٹ کسی کی کرپشن نہیں بچا سکتے ہیں۔حفیظ الرحمن جو بھی کریں احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button