کھیل
گلگت بلتستان کے سبطین علی نے جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر لیا
گلگت(پ ر) این ایل سی جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سبطین علی نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہونے والے این ایل سی جونیئر تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مختلف کلبوں کو ٹرائلز میں شرکت کی دعوت دی تھی،ٹرائلز کے بعد بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چمپئن شپ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چمپئن شپ میں گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کی جانب سے سبطین علی جو کہ معروف بینکر رمضان علی کے صاحبزادہ ہے نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل اورتاجدار علی نے چوتھی پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔واضح رہے کہ میل کیٹیگری میں پہلی مرتبہ نیشنل لیول پر سبطین علی نے حصہ لیا اور کامیابی سے سرشار ہوئے ۔ترجمان کے مطابق پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر نے سبطین علی کی کارکردگی سے متاثر ہو کرسبطین علی کو نیشنل کیمپ اسلام آبادمیں شرکت کیلئے منتخب کیا ہے جو کہ نہ صرف گلگت بلتستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن بلکہ پورے گلگت بلتستان کیلئے اعزاز ہے۔