کھیل

الڈینگ سپورٹس کلب کا اہم اجلاس منعقد، فٹبال برائے امن مہم چلانے کا عزم

سکردو (پ ر) الڈینگ گرین سپورٹس کلب کا ایک اہم اجلاس کلب چئیر مین حاجی محمد ابراہیم کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کلب کے تمام سینئیر ممبران سمیت جونئیر ممبران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر باہمی امور سمیت ضلع سکردو میں فٹ بال کی حالیہ صورت حال پر گفت شنید کی گئی ۔اجلاس میں حالیہ فٹ بال فائنل میچ کے دوران ہونے والے تصادم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس واقعے کے محرک بننے والے فٹ بال دشمن عناصر کی پر زور مذمت کی گئی جبکہ تصادم کے بعد معاملے کا تصفیہ کرنے اور مصالحت پر شاہین سپورٹس اور نیورنگا ہ سپورٹس کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اجلاس میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کے تدارک اورکسی بھی قسم کے تنازعے کی حوصلہ شکنی کے لئے سپورٹس کلبز اپنا کردار ادا کریں گے ۔الڈینگ گرین سپورٹس کلب نے اس ضمن میں کھیل برائے امن کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ مہم چلانے اور شعور و آگاہی کی حکمت عملی ترتیب دینے کا بھی عزم کیا ہے ۔اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد سینئیر کھلاڑی و ممبر رستم علی آشفتہ کو الڈینگ گرین سپورٹس کا ہیڈ کوچ ،شکیل احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سنیئر کھلاڑی و ممبر الڈینگ گرین سپورٹس کلب مظہر عباس کو کلب کا سکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔ان تینوں نئے عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔اجلاس کے آخر میں نامور صحافی سید مہدی کی صحافتی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیا ۔مرحوم کی نہ صرف صحافتی خدمات قابل قدر ہیں بلکہ گلگت بلتستان بھر میں ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کی تشہیر اور کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے میں بھی ان کا کردار نمایاں تھا ۔اس موقع پر ان کی رحلت پہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button