گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کابینہ نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کو مسترد کردیا

02 (1)
گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے بھیجے جانے والی سمری کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کابینہ نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانے والے درجنوں اقدامات کی منظوری دی۔ کابینہ نے قانون میں موجود شق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسمی طور پر ہی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگ جو کہ اہلیت پر پورے اترتے تھے کے نام بھی شامل کیا جانے چاہیے تھا۔کابینہ نے متفقہ طور پر اس بات کی منظوری دے دی کہ دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے ورثاء کو ایک سے 15 گریک تک مستقل ملازمت دی جائے گی جبکہ گریڈ16سے اوپر کے سکیل ولے ملازمتوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرری کی جائیگی۔ تاہم مرحومین کے اولاد کو کچھ مخصوص نمبر دیئے جائیں گے۔ لیڈی ہیلتھ ورکروں کی مستقلی کے بارے میں کابینہ نے منظوری دی اور کہا گیا کہ ان کو مستقل بنیادوں پر تقرر کر دیا جائے۔ اساتذہ کے مسائل پر بھی غور و خوص کیا گیا اور کہا گیا کہ 183اساتذہ کے کیس عدالت میں ہونے کی بناء پر اس ایشو پر بات نہیں کی جا سکتی باقی ماندہ کیسز کو وزیراعلیٰ کے ہدایت کے مطابق حل کر دئیے جائیں۔ کابینہ نے کنسولیڈیٹیڈ فنڈ سے محکمہ تعمیرات اور واٹر اینڈ پاور کے بقایاجات کی ادائیگی اور عدلیہ کیلئے گاڑیوں کی خریدنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کو اجازت دی گئی کہ وہ گھوڑوں کی خریداری کیلئے پی سی ون بنائیں تاکہ پولو کھیل کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائجیں بلکہ دیسی بینڈ کے فنکار بھی بھرتی کرنے کا حکم دیا۔ محکمہ تعمیرات اور واٹر اینڈ پاور کے محکموں میں سب انجینئر کی تمام آسامیوں کا 33فیصد اپ گریڈ کرکے16سکیل دیا جائے اور قوانین کے مطابق ان پر کام کرنے والے اہلکاروں کو ترقی دیا جائے۔کابینہ نے محکمہ تعمیرات کے عارضی ملازمین کی مستقلی بارے وزیر تعمیرات اور سیکریٹری مالیات کو حکم دیا کہ وہ جامع منصوبے کے تحت کیس کو وزیراعلیٰ کے پاس منظوری کے لئے بھجوا دیا جائیں۔
وزیراعلیٰ نے سکردو اور گلگت میں کامرس کالج کے قیام کے تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء الرحمن ہوم سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ انکوائری کراکے ان کو رپورٹ پیش کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ عوامی افادیت کے تحت بنائے جانے والے منصوبوں کے قیام کیلئے حاصل کئے گئے زمینوں کے معاوضوں کی رقم تین مہینوں کے اندر اندر ادائیگی کا حکم دیا اور کہا کہ تمام زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کرکے ان کو رپورٹ پیش کر دی جائیں۔ ملازمتوں پر عائد پابندی بارے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ضرورت کے مطابق کسی بھی محکمے میں بھرتی کیلئے کیس سیکریٹری سروسز کو بھیج دیا جائے گا جو وزیراعلیٰ سے منظوری لے کر بھرتی کی اجازت دینگے۔
وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ کسی بھی سرکاری ملازم کو تین ماہ سے زیادہ معطل نہ رکھا جائے اور تین ماہ کے اندر اندر اس کے خلاف انکوائری مکمل کر لی جائے ورنہ وہ بحال تصور ہوگا۔سوشل ایکشن پروگرام کے اساتذہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ان کے مسائل سے آگاہ ہیں اور عنقریب وزیراعظم سے ملاقات میں ان کے مسئلے کو ایک دفعہ پھر اٹھا لیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے وزراء کے مشورے پر ہی شروع کئے جائیں اور انہیں ہر حالت میں اعتماد میں لیا جائے اور انہوں نے کہا کہ اس امر کی انکوائری کی جائے کہ کہیں وزراء کے مرضی کے خلاف تو کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے سرکاری آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کی عزت کا خیال رکھیں اور عوام کے مفاد میں کام کریں پہلے سیٹ اپ نہ ہونے کے باعث تمام بوجھ سرکاری آفیسران پر ہوتا تھا اب تمام بار عوام کے منتخب نمائندوں کے کندھوں پر ہے لوگوں نے موجودہ نظام کو ناکام بنانے کی بڑی کوشش کی مگر ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے نہ ہوتے ہوئے بھی ریکارڈ کام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سرکاری آفیسران پر عائد ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جائز مسائل کو ہر حال میں حل ہونا چاہیے اور جو بھی حقیقی کام ہوتا ہے اس میں بے جا نقطے نکال کر انہیں بے جا تنگ نہ کیا جائے محکمہ واٹر اینڈ پاور اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکریٹری کو حکم دیا گیا کہ وہ تمام منصوبوں کے PC1بنا کر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمے کو ارسال کر دیں تاکہ ان پر عمل درآمد کرا کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کے گھر کے دہلیز پر مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کیوں ہوئی ہے جس پر ڈاکٹر سعد خان نے ان کو بتایا کہ ترقیاتی پروگرام 2014-15کو کتابچے کی شکل میں شائع کیا جاچکا ہے اور چند روز میں ذمہ دار دفاتر میں تقسیم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے سیکریٹری سروسزمحمد تقی قریشی کی کارکردگی کی تعریف کی ۔چیف منسٹر کو علاقے کے امن و امان سے آگاہ کیا گیا اور ہوم سیکریٹری ڈاکٹر عطاالرحمن اور انسپکٹر جنرل پولیس سلیم بھٹی نے تفصیلی بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کو جانفشانی اور محنت سے اپنے خدمات سرانجام دینا ہوگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button