گلگت بلتستان
دس دنوں سے ہنزہ میں نصب تھرمل جنریٹر خراب، محکمہ برقیات حالات سے بے خبر

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) دس روز گزر گئے محکمہ برقیات ہنزہ نگر تھرمل جنریٹر مشین کو ٹھیک کرنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے. ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، عوام پریشان اور بجلی کے حکام پر سکوں اورمطمئن۔ پوچھنے والا کوئی نہیں رہا۔ سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا سب سے اہم علاقہ وادی ہنزہ پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے دوچار ہے۔ کیونکہ انکو علاقے اور غریب عوام سے ہمدردی بالکل ختم ہوگیا ہے۔ پھر ستم ظریفی یہ ہے بار با عوامی احتجاج اور حکام بالا کو بتانے کے باوجود پرسان حال کوئی نہیں رہا ہے اور عوام مایوس ہوئے ہیں۔
