گلگت بلتستان
تکنیکی خرابی، سکردو سے اسلام آباد جاتے ہوے پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
سکردو ( رضاقصیر ) پی آئی ے جہاز کی ہنگامی لینڈینگ مسافر وں کی حالت غیر ہو گئی ۔سکردو سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK-4522ٹیک آف کے 10منٹ بعد فنی خرابی کے باعث جہاز کو ہنگامی طورپر سکردو ائیر پورٹ پر دوبارہ اتار دیا گیا ۔ پی آئی اے کی پروزPK-4522سکردو سے اسلام آباد کیلئے دن دو بج کر 50منٹ پر ٹیک آف ہواتھا اور پرواز کے فوری بعد جہاز کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑدیا ۔ ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد جہاز کو پائلٹ نے ہنگامی طورپر دوبارہ سکردو ائیر پورٹ پر اتار دیا. جب جہاز میں سوار مسافروں کو بتا یا گیا کہ جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے تو مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ائیرپورٹ پر لینڈ کر لیا اور مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتار دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جہاز کے انجن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے اسلام آباد سے انجینئر بلوائے گئے ہیں ۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد جہاز کو اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ جہاز فنی خرابی کے بعث پیر کے روز اسلام آباد نہ جا سکا فنی خرابی دور کئے جانے کے بعد کے روز جہاز اسلام آباد لے جایا جائے گا ۔
مسافروں نے پی آئی اے کی پرواز میں بار بار فنی خرابی پیدا ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ خراب جہاز کو چن چن کرسکردو کے روٹ پر چلا یا جاتا ہے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہونے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے اس سے قبل بھی پروازوں میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بے شمار واقعات پیش آتے رہے ہیں ۔ پی آئی اے حکام نے نوٹس نہ لیا گیا تو بڑی انسانی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔جہاز میں فنی خرابی کی خبر سنتے ہی مسافروں کی حالت غیر ہو گئی تھی ۔