Dec 15, 2019 پامیر ٹائمز عوامی مسائل, چترال Comments Off on چترال: گرم چشمہ روڑ کی مرمت کے لئے بھی اسماعیلی والنٹئیرز اُٹھ کھڑے ہو گئے
چترال (نامہ نگار) اسماعیلی کمیونٹی کے سینکڑوں رضاکاروں نے اتوار کے روز چترال گرم چشمہ روڈ کو بلچ تا سنگور گاؤں تک اپنی مد د آپ کے تحت مرمت کا کام کرتے ہوئے گہرے کھڈوں کی بھرائی کاکام مکمل کردیا جبکہ گزشتہ تین سالوں سے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مرمت کاکام نہ ہونے کی وجہ سے اس سڑک کی حالت مخدوش ہوگئی تھی اور روزانہ کی بنیاد پر اس پر چلنے والے انتہائی تنگ آگئے تھے۔ گزشتہ سال سے ضلعے کے تمام منتخب نمائندے بشمول ایم این اے، ایم پی اے اور دوسروں نے کئی بار اس روڈ کی بحالی کا وعدہ کرتے رہے لیکن اس کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی تھی جس کی وجہ یہاں پر موٹر گاڑیوں میں سفر کرنا دشوار ہوگیا تھا اور ٹیکسی والے اس وجہ سے کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا تھا۔ سڑک سے تارکول اکھڑ جانے اور یہاں نکاسی آب کے لئے نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہزار سے ذیادہ گھڑے پڑچکے ہیں اور بارش کے علاوہ عام دنوں میں بھی یہاں سکول وکالج کی طلباء وطالبات اور عام راہ گیروں کے لئے پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا تھا کیونکہ موٹر گاڑیاں کے گزرنے سے کیچڑ اور آلودہ پانی کے چھینٹوں سے کپڑے گندہ ہورہے تھے۔ اتوار کے روز ڈیڑھ سو سے ذیادہ رضا کاروں کی طرف سے مرمت کاکام شروع کرنے پر چترال شہر کے باسیوں اور بلچ، سینگور، سین لشٹ، دولومچ اور دوسرے علاقوں کے باسیوں نے نہایت مسرت کا اظہار کیا۔ رضاکاروں نے کدال، بیلچہ، ریڑھے اور دوسرے اوزار اٹھاکر کام شروع کیا بلکہ انہوں نے آپس میں چندہ کشی کے ذریعے رقم اکھٹا کرکے منی ٹرک اور لوڈر بھی کرائے پر لے کر کھڈوں کی بھرائی کے لئے بجری، مٹی اور ریت لانے کا اہتمام کیا۔ چترال کے عوام نے کہارضاکاروں کی طرف سے چترال گرم چشمہ روڈ کی بحالی کے کام کو نہایت سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا دعویٰ کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کو اس سے سبق لینا چاہئیے۔
May 16, 2022 0
May 16, 2022 0
May 15, 2022 0
May 14, 2022 0
May 16, 2022 0
Apr 15, 2022 Comments Off on وادی ایون چترال میں واقع قدیم مسجد حکام کی توجہ کا طلب
May 25, 2021 Comments Off on ڈپٹی کمشنر چترال پرسرکاری ملازم کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے، حبس بے جا میں رکھنے کا الزام
Sep 09, 2020 Comments Off on نادرا کا دفتر انتظار گاہ میں تبدیل، سکندر آباد نگر کے مکین ذہنی اذیت میں مبتلا