تعلیمنوجوان

گلگت، اسمعیلی اسکاوٹس کے زیر اہتمام تین روزہ ہائیکنگ مہم اختتام پذیر

IMG_1588 copy
گلگت (پ ر) اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائے سکاوٹس نے تین روزہ ہائیکنگ کیمپ نلتر کے موقع پر جنگلی درخت لگائے اور نلتر کے دو قدرتی جھیلوں کے اندر اور باہر موجود کچرے کو بھی صاف کردیا اسماعیلی بوائے سکاوٹس کے 96ممبران نے گلگت سے نلتر بالاتک امن ریلی کی اور نلتر بالا کے سکی سلوپ کے مضافات اور ریسٹ ہاوس کے گرد دیوار درخت لگائے جس کے بعد ہائیکنگ کے اس گروپ نے نلتر بالا سے نلتر جھیل تک پیدل سفر طے کیا اور وہاں کیمپنگ کی اور اس کیمپ کے دوران اسماعیلی بوائے سکاوٹس نے نلتر کے دو جھیلوں میں موجود کچرا اور جھیل کے ارد گرد موجود کچرے کو صاف کرکے زمین میں دفن کردیااس کیمپ کے دوران نوجوان نے رات کے وقت فائرکیمپ کے علاوہ علاقائی دھن پر خوب رقص بھی کیا سکاوٹس کی.
P1100344 copy
اس مہم میں سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی سعدخان اور ڈپٹی کمشنر گلگت اجمیل بھٹی نے بھی شرکت کی. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ سکاوٹس ایسوسی ایشن اور عوام کی بھی بنتی ہے.دونوں سرکاری افسران نے اسماعیلی بوائے سکاوٹس کے امن اور تحفظ ماحول کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت ہمیشہ ایسی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی.
IMG_1568 copy
اسماعیلی بوائے سکاوٹس گلگت کے اس 3روزہ کیمپ کے دوران سکاوٹس نے مقامی لوگوں کو قدرتی جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے ساتھ یہاں پربڑی تعدادمیں جنگلی درخت بھی لگائے جوکہ مستقبل میں ماحول اور موسمیاتی تواز ن کا باعث ثابت ہوگا سکاوٹس لیڈر اور سینئر سکاوٹس نے اس تین روزہ کیمپ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ایسی مثبت سرگرمیوں سے علاقے میں امن اور بھائی چارے کا ماحول جنم لے گا اور قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا.
IMG_1025
تین روزہ ہائیکنگ کیمپ کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے سکاوٹس میں تعریفی اسناد تقسیم کئے واضح رہے کہ امن ریلی اور تحفظ ماحول کے حوالے سے مکمل ہونے والے اس تین روزہ کیمپ میں مقامی انتظامیہ اور غیر سرکاری اداروں نے سکاوٹس کی بھرپور معاونت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button