گلگت بلتستان

سئی جگلوٹ پاور پراجیکٹ میں بیجا تاخیر، ایگزیکٹو انجنیئر سمیت تین اہلکار معطل

گلگت(پ ر)چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کا عوامی اہمیت کے حامل بجلی کے منصوبے میں تاخیر اور ٹھیکیدار کو زائد ادائیگی کی رپورٹ پے ذمہ دارآفیسران کو معطل اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سئی جگلوٹ 3میگاواٹ پاور پراجیکٹ میں ٹھیکیدار کو زائد ادائیگی اور منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے کے حوالے سے وزیرا علیٰ معائینہ کمیشن کی رپورٹ پر چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے محکمہ برقیات کے ایگزیکٹیو انجینئر کریم خان،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کاشف سہیل اور سب انجینئرمحمد عقیل کو معطل کر کے ان کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا ہے۔چیف سکریٹری نے محکمہ برقیات کے ایس ای عبدالکریم کو بھی معطل کرنے کی سمری وزیرا علیٰ گلگت بلتستان کو ارسال کر دی ہے۔چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ برقیات کے ان تمام آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کر دیے ہیں۔چیف سکریٹری کو وزیرا علیٰ معائینہ کمیشن نے اپنی رپورت میں ٹھیکیدار کو زائد ادائیگی اور وقت مقررہ پر انتہائی اہمیت کے حامل اس منصوبے میں تاخیر کا مرتکب محکمے کے آفیسران کو قرار دیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹھیکیداروں کو زیادہ ادائیگی ،ایڈوانس ادائیگی اور کئی سالوں سے کام میں تعطل کا ذکر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے احکامات پہلے ہی صادر کر چکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button