عوامی مسائل

ہزارہ پولیس کے خلاف ٹرانسپورٹرز کااحتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر موخر

چلاس(عمرفاروق فاروقی)ہزارہ پولیس کا ناروا سلوک ،غیر اخلاقی رویہ اورگلگت بلتستان کے گاڑیوں سے غنڈا ٹیکس لینے کے خلاف گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال اور سخت احتجاج شروع کر دیا ۔چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام ٹرانسپوٹرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کی کال پر تمام اضلاع کے ٹرانسپوٹرز نے اپنی گاڑیوں کے ہمراہ بابوسر روڈ پر دھرنا دے کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور ہزارہ پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کیا ۔

اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر ایسو سی ایشن دیامر کے صدرجاوید ،گل محمد ،خان بہادر،حبیب الرحمن عالمیگر و دیگر نے کہا کہ ہزارہ پولیس غنڈا گردی پر اُتر آئی ہے اور بلاجواز جی بی کے گاڑیوں سے غیر قانونی پیسے بٹور رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نوٹس لیں اور ہزارہ پولیس کی جانب سے بھتہ لینے کے خلاف وفاق سے بات کریں ۔ٹرانسپورٹرز نے اس موقع پر مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے پاس روٹ پرمنٹ ہونے کے باوجود پولیس ہزارہ کے حدود میں یہاں کے ترانسپورٹرز کو تنگ کررہے ہیں اور کئی دفعہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ۔

ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہزارہ پولیس نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو گلگت بلتستان کے ٹرانسپوٹرز بھی ہزارہ اور کے پی کے سے گلگت بلتستان آنے ہونے والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دیں گے ۔چلاس زیرو پوانٹ پر کئی گھنٹوں جاری رہنے والے پہیہ جام ہڑتال اور احتجاجی مظاہرین سے دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے مزکرات کیئے اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کر دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button