گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے گریٹر واٹر پراجیکٹ کا دورہ کیا

555
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نےگزشتہ روز گریٹر واٹر منصوبے کا معائینہ کیا۔ایس ڈی او محکمہ تعمیرات ہنزہ نگر احسان علی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ٹھیکیدار کو 2ہزار فٹ پائپ 3اکتوبر 2014تک مکمل کرنے کا حکم دیا جبکہ بقیہ 2ہزار فٹ پائپ اکتوبر کے اخر تک مکمل کرنے کی ہداہت بھی کی۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے سنٹر ہنزہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھیکیدار کو منصوبہ برقت مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے اخر تک پانی بحال نہ کی گئی تو ٹھکیدار کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان سنٹر ہنزہ گریٹر واٹر منصوبے کی تکمیل تک روزانہ  کام کی نگرانی کرینگے. انہوں نے اس سلسلے میں ایس ڈی او احسان علی محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کو کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے ٹھکیدار کےجائز مطالبات پورے کیے جائینگے جبکہ غفلت برتنے پر ٹھیکدار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس منصوبے پر محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کی جانب سے ٹھیکدار کو پیشگی ادائیگی بھی ہو چکی ہے. جبکہ ماضی میں نہ صرف محکمہ تعمیرات عامہ بلکہ اس منصوبے کو چیک کرنے کے لئے سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سجاد ہو تیانہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سائیٹ کا دورہ کیا ہے، لیکن تادم یہ انتہائی اہم نوعیت کا منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا ہے.
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ 9مئی 2014کو اس گریٹر واٹر سکیم  میں تاخیر کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو 15جون 2014تک  منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن  ٹھیکیدار کی جانب سے مختلف بہانے بنا کر کام کو التو کا شکار رکھا گیا ہے، جسکی وجہ سے مرکزی ہنزہ کے باسی شدید بے چینی کا شکارہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگرعمران علی سلطان اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے حکام ا س اہم عوامی منصوبے کو کس حد تک پائے تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button