سیاست

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا مشاورتی اجلاس، تنظیم سازی کارکنوں کی مشاورت ہوگی

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان میں27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی انتہائی احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور موجودہ حکومت کی کرپشن اور ناانصافی کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان دیوار بن کے سامنے آئیں گے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں سے کثیر تعداد میں کارکنوں اور سابقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں کارکنوں کی طرف سے نئے کابینہ کو مبارک باد پیش کی گئی اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر رہنماوں اور کارکنوں کی طرف سے متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی جس میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی ہر ضلع میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی تنظیم سازی کارکنوں کی مشاورت سے کی جائے گی اور تمام اضلاع کے کارکنوں کی کارکردگی کی بنیاد پر عہدے دیئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی بے جا ناانصافیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،انکم ٹیکس بھتہ ہے جو کسی قیمت قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزراء و معاونین ماڈلنگ کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے گلگت بلتستان بحرانوں کے درمیان گرا ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button