تعلیم

سن رائز سکول شگر میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب

Sun Rise copy
شگر(عابد شگری) قلم ،کتاب اورتازہ دماغ جس معاشرے میں بھی پائی جائے وہ معاشرہ کبھی تنزلی کی طرف نہیں جائیں گے۔نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشود نماء کیلئے نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ممبر اسمبلی گلگت بلتستان شیرین فاطمہ نے سن رائز پبلک سکول شگر میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یوم دفاع پاکستان ویوم والدین کے حوالے سے شگر میں واقع ایک نجی سکول میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی ممبرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شیرین فاطمہ تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیرین فاطمہ نے کہا کہ صحت معاشرے کیلئے صحت مند ذہن کا ہونا ضروری ہے نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی گروتھ کیلئے نہایت لازمی جزو ہے۔سکول کی ننھے منھے طلباء و طالبات کی پرفارمنس کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اگر قلم ،کتاب اور تازہ دماغ جس معاشرے میں پائے جاتے ہیں وہ قوم ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہیں۔ وہ قوم کبھی تنزلی کی جانب نہیں جاتے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مہمانوں نے بھی سکول کی طلبہ و طالبات کی پرفامنس کو سراہا اور سکول منیجمنٹ کو مبارکباد دی۔ سکول کے پرنسپل الطاف حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول میں بچوں کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں حصہ لینے کیلئے خصوصی اقدمات کئے ہوئے ہیں۔تقریب سے سکول کے بچوں و بچیوں نے نظم ،تقریر و ٹیبلو پیش کیا جسے ناظریں و حاضرین نے خوب سراہا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button