تعلیم
عالمی یوم امن کے حوالے سے سکردو میں تقریب کا انعقاد
سکردو( رضاقصیر) عالمی یوم امن کے حوالے سے گزشتہ روز بولڈ انٹرنیشنل ایجنسی سکردو ریجن کے زیر اہتمام امن اور ترقی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد امن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تقریب میں سکردو ریجن کے مختلف نمائندوں سمیت یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل طلباء نے شرکت کی.
اس موقع پر مقررین نے امن کے لئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی دنیا میں اگر ترقی اور امن لازم و ملزوم ہیں کیونکہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی سرحدوں کو نہیں چھو سکتا ۔ مقررین نے کہا کہ جو بھی ممالک اپنے ملک میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے انہوں نے ترقی پالی ہے اس لئے ہمیں بھی معاشرے میں امن اور بھائی چارگی قائم کرنے کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے
تقریب سے محمد میر ،وزیر اعجاز ، زاکر حیات ،عاشق حسین ایمبیسڈر بولڈ انٹرنیشنل ایجنسی سکردو ریجن شمشاد حسین ،امین اظہر سابق چیرمین سیکو محمد علی اور ڈاکٹر میثم نے خطاب کیا ۔