تعلیم

"ہم جہل مٹانے نکلے ہیں، آو ہمارے ساتھ چلو”، کوہستان میں سینکڑوں طلبا کی تعلیم کے حق میں ریلی

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان کے بڑے شہر کمیلہ کے وسط سے گزرنے والی بین الاقوامی شاہراہ قراقرم پر مارچ کرتے سینکڑوں طلباء نے اُس وقت شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جب وہ یہ نعرے لگاتے سڑک پر اُمڈ آئے ’’ہر بچہ سکول میں‘‘ ’’آوبچوں سکول چلیں ‘‘ ’’ہم جہل مٹانے نکلے ہیں آؤہمارے ساتھ چلو‘‘۔دیکھتے ہی دیکھتے چھوٹے بڑے ریلی میں شامل ہوتے گئے۔

منگل کے روز کوہستان کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈی ای او کوہستان کی زیر صدارت ریلی نکالی ،جس میں کثیر تعداد میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھارکھے تھے جن پر تعلیم کے حق میں نعرے درج تھے ۔ ریلی تحصیل داسو اور تحصیل کندیا کے مختلف سکولوں سے ہوتی ہوئی شاہراہ قراقرم پر اُتری جہاں قلیل وقت کے لئے ٹریفک نظام بھی جام رہا۔بعدازاں ریلی سب ڈویژن سیوروڈ سے ہوتی ہوئی ایف سی گراونڈ کمیلہ جاپہنچی جہاں جلسے کی شکل اختیار کرگئی ۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او (مردانہ ) راج محمد کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد داخلہ مہم کو تیز کرنا ہے اور تمام بچوں کو سکول میں داخلہ دلانا ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے ۔ ریلی میں سینئر اساتذہ میں سے رشید احمد ، فضل حق ، اجم خان ،ایس ڈی اوز میں سے محمد ارباب خان، عبدالسلام خان، عبداللہ خان ، ٹیچرز منور شاہ، سرور شاہ،عبدالرحمن ، محمد سیراج ودیگر نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button