گلگت بلتستان

کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں شفقت انقلابی گرفتار، جیل منتقل

Shafqatچٹورکھنڈ(نعیم انور) محکمہ برقیات غذر کی طرف سے معروف قوم پرست رہنما و نامور ٹھیکدار شفقت انقلابی کو بقایا جات کی ادائیگی میں مسلسل تا خیری حربہ استمال کرنے اور ٹال مٹول سے کام لینے پر موصوف کا برداشت کا مادہ لبریز ہوا اور انفرادی طور پر جا کر محکمہ برقیات غذر کے دفترمیں گھس کر ایکسئین ،ایس ایس سی اور دیگر ماتحت عملہ کے دفتروں کو تالے لگا دئیے،جس کی سٹی پولیس کو اطلاح ملتے ہی موصوف کو گرفتا ر کر لیاگیا اور کا ر سر کا ر میں مداخلت کا دفعہ لگا کر انکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لی گئی،بعد ازاں عدالت نے انھیں جیل بھیج دیا۔

محکمہ بر قیات کی طرف سے پولیس کا روائی پر غذر کے عوام کا کہنا تھا کہ حکومت اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے ٹھیکدار براداری کا معاشی قتل کیا ہے ،شفقت اور اس جیسے کئی اور ٹھیکدارپچھلے کئی سالوں سے اپنے بقایا جات کی حصولی کیلئے دربدر کی ٹھو کریں کھارہے ہیں مگر کئی پر بھی انکی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،جس کے بعد تنگ آمد با جنگ آمد موصوف کو قانون ہاتھ میں لینا پڑا مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے داد رسی کی بجائے انکو حوالات میں ڈالا گیا جو غریب کے ساتھ ظلم ہے۔ حکومت غذر کے پر یشان حال ایماندار اور اچھے شہرت کے حامل ٹھیکداروں کے جا ئز مطالبا ت فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر غذر کے عوام ٹھیکداروں کیساتھ مل کر احتجاج پرمجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button