گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کی بحالی کیلئے جلد از جلداقدامات کیا جاائے، پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت( پ ر) دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کی بحالی کیلئے جلد از جلداقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس اہم ایشو کو مسلسل نظر انداز اور بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں ڈیمز بنانے کیلئے کوئی زمین دینے کیلئے تیار نہیں تھا اور دیامرکے عوام نے ملک میں بجلی کا بحران کے خاتمہ کیلئے اپنے گھر اور زمینوں کی قربانی دی ہے جس پر دیامر کے عوام کو اس کاصلا ملنا چاہئے۔ اس اہم ایشو کوگزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی اعلان کردہ صوبائی کابینہ کی اجلاس میں نائب صدر بشیر احمد خان نےاٹھایا۔ کابینہ اجلاس میں تمام عہدیدارو ں نے اس اہم ایشو پر متفقہ طور پر اتفاق کیا اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومت اس اہم معاملہ پر کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے اور مسلسل نظر انداز کرنے کے پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کابینہ کے اراکین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیامربھا شہ ڈیم کے متاثرین کو دوبارہ آباد کاری کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائے کیونکہ دیامر کے عوام نے پاکستان میں بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لئے اپنے گھر اور زمینوں کی قربانی دی ہے ،جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت اس اہم معاملہ کو نظرانداز کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button