گلگت بلتستان

گلگت بلتستان، پولیس افسران، جوانوں کو دئیے گیے غیر قانونی سٹار اور فیتے واپس نہ لینے کا فیصلہ

policeگلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پولیس فورس میں غیر قانونی طور پر فیتے اور سٹار لگانے والے سینکڑوں جوانوں اور آفیسرز کی ترقی کو جائز قرار دیتے ہوے آئی جی پویس کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.

بدھ کے روز چیف منسٹر نے اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کو بتایا کہ شولڈر پرموشن حاصل کرنے والوں سے فیتے اور سٹار واپس کرنے کے آئی جی پولیس کے فیصلے کو روک دیا ہے. کسی بھی جوان اور آفیسر سے فیتے اور سٹار واپس نہیں لیے جاینگے. ہم ان کی بے عزتی نہیں ہونے دینگے. تاہم آئیندہ کسی کو شولڈر پرموشن نہیں دی جایے.

یاد رہے کہ گلگت بلتستان پویس میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سنکڑوں جوانوں اور آفیسرز کو پولیس رولز کے خلاف ترقیاں دی گئی ھے جس کے نتیجے میں فورس میں انتظامی سطح پر شدید مسائل اور بدنظمی پیدا ہوگئی ہے.  

سپریم کورٹ اف پاکستان شولڈر پروموشن کو خلاف قانون قرار دے چکی ہے. لیکن گلگت بلتستان میں مہدی شاہ سرکار نے جوانوں کو بے عزتی سے بچانے کے نام پر غیر قانونی ترقیوں کو جائز قررا دے دیاہے. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button