گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مائیں اور بچے متوازن خوراک کی کمیابی کا شکار ہیں: مقررین


ان خیالات کا اظہار مقررین نے وادی ہوپر نگر میں منعقدہ تقرینب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب سے ایم سی سی ایس کے فدا حسین محمد یاسین ، فضل کریم اور ہیڈ ماسٹر رضوان علی ڈاکٹر سجاد علی ریٹائرڈ اساتذہ محمد اسحاق بحمد باقر زہرا ، شاہدہ اور نیر وغیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ زچکی کے دوران بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے باعث اموات زیادہ ہوتے ہے اس طرح انسانیت کا قتل عام ہوتا ہے۔ شرح اموات روکنے کے لئے خواتین کو مناسب اور ضروری خوراک فراہم کرنا ضروری ہے۔
ایم سی سی ایس اس حوالے سے مختلف طبی مراکز کی ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کر رہا ہے۔ اورخواتین میں آگاہی کی مہم بھی چلا رہا ہے۔ہم سب کی زمہ داری ہے کہ انے والی نسل کو بچانے کے لئے خواتین اور چھوٹے بچوں کی مناسب نگہداش کی جائے۔