گلگت بلتستان

متاثرین شمالی وزیرستان کے لیے ٤٤ کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ سوست پہنچ گیا

گلگت( فرمان کریم بیگ) ہمساہیہ ملک چین کی طرف سے سیلاب متاثرین اور شمالی وزیر ستان متاثرین کے لئے ریلف کا سامان 1600 ٹن اشیاء خوردنوش کے 44 کیٹنر سوست پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان اور سیلاب متاثرین کے لئے اشیاء خوردونوش جس میں آٹا، چینی، تیل،اور چاول سے لدے 44 کینٹرز کی پہلی کیپ سوست میں این ڈی ایم اے خیبر پختون خواہ اورگلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے وصول کی۔ ذرائع کے مطابق 40،000 ٹن کھانے کے اشیاء مذید بہت جلد خنجراب کے راستے سوست پہنچادیا جائے گا۔ جمعہ کے روز 44 کیٹنرز کو سلک روٹ ڈارئی پورٹ میں اتار لیا گیا ہے۔ جو بہت جلد بذریعہ رافٹ جھیل کے راستے کے پی کے اور دیگر صوبوں میں پہنچا دیے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button