ثقافت
شگر فورٹ میں مقامی لوگوں سے ٹکٹ لینا فورا بند کیا جائے، مطالبہ
شگر(نامہ نگار) شگر فورٹ میں ٹکٹ کے نام پر مقامی لوگوں سے پیسے بٹورنا ظلم ہے جسے شگر کی عوام برداشت نہیں کریں گے۔شگر فورٹ شگر کی عوام کی ملکیت ہیں راجہ شگر نے اسے عوامی فلاحی اور عوام کی بہتری کیلئے اے کے سی ایس پی کو عطیہ دیا تھا تاکہ شگر کی اس عظیم یادگار کو محفوط بناکر عوام کو اپنی اسلاف کی یاد دلاتے رہے لیکن سرینا ہوٹل منیجمنٹ نے اسے کاروبار کا زریعہ بنا دیا ہے۔جس سے اس کو راجہ آف شگر کی جانب سے AKCSPکو دینے کا مقصد ہی فوت ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان لوگوں کی مطابق سابق منیجر محمد کریم خان کی دور میں شگر کی عوام ، عمائدین اور علماء کرام کو فورٹ میں انتہائی عزت کا مقام دیتا تھا مقامی لوگوں کو فورٹ کی سیر اور دیکھنے پر کوئی ٹکٹ نامی شے نہیں تھا۔لیکن کریم خان نے شگر فورٹ سے ٹرانسفر کے بعد سے مقامی لوگوں سے ٹکٹ لینا شروع کردیا گیا۔جبکہ معززین اور علماء کی وہ عزت اور درجہ نہیں دیا جاتا۔جس کی وجہ سے لوگوں نے فورٹ جانا بند کردیا ہے ان لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ منیجر کے تقرری کے بعد سے فورٹ کیلئے شگر سے چیزیں پرچیزنگ بند کردیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹر حضرات کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔