پونیال، داماس میں جوش گیمز فٹبال مقابلوں کا آغاز

پونیال، داماس میں جوش گیمز فٹبال مقابلوں کا آغاز

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
GZR Josh Games 2014
غذر(نیوز رپورٹر) آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ فار داماس کے زیر اہتمام داماس اسٹیڈیم میں جوش گیمز 2014کے فٹ بال مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاہی تقریب کے مہمان خصوصی صدراسماعیلی ریجنل کونسل پونیال اشکومن نصیراحمد تھے۔اسی دن کھیلے گئے ایک اہم میچ میں گاہکوچ پائین ریڈ کی ٹیم ہاسس الیون کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی ککس میں شکشت کھا گئی،جبکہ اسی دن کھیلے گئے ایک اور میچ میں گاہکوچ پائین یلو کی ٹیم نے عیشی ریڈ کو ہرا دیا۔اگلے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں گاہکوچ بالا ریڈ نے عیشی یلو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ اسی دن کھیلے گئے دوسرے میچ میں گاہکوچ پائین گرین نے ہا تون الیون برادرز کی ٹیم کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد رننگ پینلٹی ککس میں ہرا دیا۔افتتاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے، آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔ کھلاڑی کھیل کو کھیل سمجھ کر اور باقاعدہ نظم و ضبط اور اصول و قوانین کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں۔اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، فٹ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے شایقین کی بدی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہیں، اور خوب تالیوں کی گونج میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔