کھیل

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماوں‌نے ضلع غذر میں‌واقع دچکن چسک نامی چوٹی کو سر کر لیا

گلگت( فرمان کریم بیگ)ہالینڈ کے 4رکنی کوہ پیماء ٹیم نے ضلع غذر میں سلسلہ کوہ ہند کش پاکستان اور افغانستان کے بارڈرپر واقع 21ہزار فٹ بلند پہاڑ (دچکن چسک) Dachkin Chich کو سر کرلیا۔

؂ پاکستانی گائیڈمحمد صالح ، کوہ پیمائبستیان، ڈنی ، روٹ اور مینونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوہ پیماء ٹیم نے گلگت بلتستان کو پرامن خطہ قرار دیا اور یہاں میں بسنے والوں کی مہمان نوازی کو سراہا۔

پاکستانی گائیڈمحمد صالح نے بتایا کہ کوہ ہندکش میں واقع دچکن چسک پہاڑ سر کرنا ہمارے لئے ایک مہم سے کم نہیں تھا اللہ کی نصرت اور لوگوں کی دُعاوں سے ہم نے یہ پیک سر کرلیا جو کہ گلگت بلتستان کے لئے فخر کا باعث ہے۔ ہالینڈ کوپ پیماء گروپ کے لیڈر بستیان نے بتایا کہ گلگت بلتستان بہت خوبصورت علاقہ ہے ۔ گلگت بلتستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگ محنتی اور ایماندار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے ثقافت اور مہمان نوازی قابل ستائش ہے اُنہوں نے مذید کہا کہ یہ مہم ہم نے مسلسل 40دن کے مہم جوئی کے بعد اس پہاڑ کو کامیابی کے ساتھ فتح کیااور یہ پہاڑ کو کلر ماوٹین سے کم نہیں ۔

کوہ پیماء کے ٹیم میں غیرملکی 4 اور ایک پاکستانی گائیڈ شامل تھے۔اس سے پہلے فرنچ ٹیم نے اس پیک کو سر کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ناکام رہے۔کوہ پیماء کی ٹیم نے علاقے کی ثقافت اور مہمان نواز ی کا شکریہ بھی ادا کیا اور پاکستان کو پرامن ملک قرار دیا۔اُنہوں نے پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے ہمارے لئے دو ہیلی کاپٹر الرٹ رکھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button