Oct 04, 2014 پامیر ٹائمز چترال Comments Off on چترال میں نادار بچوں، طلبا، اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ثقافتی شو کا اہتمام
چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے گرم چشمہ میں سیلاب کی متاثرین، نادار اور غریب طلباء کی امداد کیلئے ثقافتی شو منعقد کیا گیا جس کا اہتمام انجگان ثقافتی میلہ اور پامیر کلچر فورم نے کیا تھا۔ اس موقع پر شہزادہ امان الرحمان مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت گل مراد نے کی۔
ثقافتی شو کے پروگرام میں علاقے بھر کے لوگوں نے دو سور وپے ٹکٹ کے عوض شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ثقافتی شو سے جو پیسہ اکھٹا ہوتا ہے اس سے نادار اور غریب طلباء طالبات کی تعلیمی میدان میں امداد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ علاقہ غریب اور پسماندہ ہے اکثر بچے اپنی تعلیم اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اسلئے انجگان ثقافتی میلے کے اراکین ان کیلئے اس قسم کے پروگرام منعقد کرکے ان کیلئے رقم اکھٹا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے نادار بچوں ، غریب اور متاثرین سیلاب کا ضرور مدد کیا کرے تاکہ ان لوگوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا پورا پورا موقع دیا جائے۔
شہزادہ امان الرحمان نے تنظیم کیلئے تیس ہزار روپے کا اعلان کیا اور یقین دہانی کی کہ طلبا اور طالبات کے دیگر مسائل بھی دو ماہ کے اندر حل کیا جائے گا
ثقافتی شو میں مقامی اور غیر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے داد لی۔ جس میں رباب، ستار، ڈھولک، دوپڑے اور جیریکین کی اشتراک سے نہایت دلچسپ موسیقی تخلیق کی گئی۔ نوجوان اور عمر رسیدہ لوگوں نے بھی لوک رقص کا مظاہرہ کیا۔ اس تقریب میں محمد کرم،اسلا م الدین ، ظہران شاہ، نور شاہ اور دیگر نے اظہار حیال کرتے ہوئے فنکاروں اور شرکاء کی خدمات اور جذبے کو سراہا جو ایک نیک مقصد کیلئے اکھٹے ہوچکے ہیں۔یہ دلچسپ پروگرام رات دیر تک جاری رہی۔
May 17, 2015 Comments Off on چترال: پہاڑی علاقہ پوریت گول میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
May 17, 2015 Comments Off on چترال: موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی ساری حدود پھلانگ دی ہے۔ہارون بلور
May 17, 2015 Comments Off on چترال: چار روزہ کیلاش تہوار چیلم جوشٹ اختتام پذیر
Jan 14, 2015 Comments Off on چترال: مضافاتی علاقے سینگور میں نامعلوم افراد نے کار پر تیل ڈال کر آگ لگا دی
May 02, 2020 Comments Off on چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی، 4 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں
May 01, 2020 Comments Off on چترال: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہوگئی، زیادہ تر مریض متاثرہ علاقوںسے چترال واپس آئے ہیں
Apr 27, 2020 Comments Off on چترال میں چا ر مزید مشتبہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 16 ہو گئی
Apr 24, 2020 Comments Off on چترال میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعدا د نو ہوگئی