Oct 04, 2014 پامیر ٹائمز نوجوان, گلگت بلتستان Comments Off on ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول ہنزہ میں عالمی خلائی ہفتہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز
ہنزہ (اکرام نجمی) عالمی خلائی ہفتہ کے مناسبت سے ضلع ہنزہ نگر کے ایک غیر سرکاری سکول ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں سپارکو پاکستان کے تعاون سے تقریبات کا آغاز ہوا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اسماعیلی کونسل ہنزہ کے صدر محمد شریف تھے عالمی خلائی ہفتہ منانے کا سلسلہ دو سال قبل شروع ہوا تھا اور سالانہ 4اکتوبر سے 8اکتوبر تک پاکستان سمیت پوری دنیا میں یہ ہفتہ منایا جاتا ہے ۔
میزبان ادارے کے وائس پرنسپل رحمت کریم نے اس پروگرام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپارکو پاکستان نے 2016تک ہنزہ میں اس پروگرام کو منانے کے سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کیا ہے آج پروگرام کا پہلا دن ہے جس میں گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کو واٹر راکٹ بنانے کی تربیت دی جائیگی اسی طرح 6اکتوبر کو پاکستان کے خلائی تحقیق کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی جائیگی 7اکتوبر کو واٹر راکٹ لانچنگ کا مقابلہ ہوگا اور 8اکتوبر کو اختتامی تقریب بلتت پولو گراونڈ میں منعقد کیا جائیگاجس میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات شرکت کرینگے خلائی تحقیق سے آگاہی کے حوالے سے سپیس واک بھی ہوگا ۔
تقریب میں خلائی تحقیق کے حوالے سے تقریری مقابلے کے ساتھ ساتھ روایتی رقص کے علاوہ طلباء و طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی نے سپارکو پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں خلائی تحقیق سے آگاہی کے سلسلے میں اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد قابل تحسین ہے اور پروگرام کی انعقاد پر ہاسی گاوا سکول کے کاوشوں کو بھی سراہا ۔
میزبان ادارے کے صدر اقبال محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کرنے والے عمائیدین اور گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے مہمان طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
Feb 20, 2015 Comments Off on بارہ بھڑیں چیتے کو کھلا دیں
Jan 16, 2015 Comments Off on ہنزہ: سماجی کارکن عبدالعزیزنے حلقہ این۔ اے 6 سے آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کیا
Jan 13, 2015 Comments Off on ہنزہ: انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
Oct 11, 2014 1
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب