ہنزہ, ناصرآباد میں معدنیات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے دفعہ144کو فوری طور پر ختم کرونگا: میر غضنفر علی خان- ریلی میں رو عمران رو کے نعرے
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) میرغضنفر علی خان سابق چف ایگر یکٹو گلگت بلتستان و سینر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹی دیتا ہو ں کہ آئندہ چند روز میں ناصرآباد کو قدرتی معدنیات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے دفعہ144کو فوری طور پر ہٹا دونگا۔ انھوں نے کہا کہ ناصر آباد کے عوام کا جائز مطالبہ ہے کہ ان کی آبائی گاوں سے معدنیات نکل جاتی ہے اس پر مقامی گاوں والوں کا ھق ہے اس پر کوئی باپ کی طاقت نہیں کہ دفعہ 144لگائے۔ میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ناصر آباد کے عوام کیلئے میرے دور میں رکھی گئی ترقیاتی منصوبے دس سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر ادھورا چھوڑ دئے ہے ۔ ناصر آباد کے لئے پانی کے اہم منصوبہ مکمل ہونے کے اخری مراحل میں تھا مگر اج تک اس پر کام نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد ہنزہ اور نگر کو الگ الگ اضلاع بناو ں گا۔بجلی کے حوالے سے انھوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور اقتدار میں رکھی گئی پاور منصوبوں کے علاوہ حکومت نے کوئی دوسرا منصوبہ نہیں رکھا جس کی وجہ سے عوام ہنزہ کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔شاہراہ قراقرم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان شاہراہ قراقرم کو بنانے میر آف ہنزہ میرجمال خان کا اہم کردار ہے۔ پاک چین کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے کہا ہنزہ کے عوام کے ساتھ حکومت نے نہایت ہی ناانصافیاں کر گئے ہے پر امن عوام پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعات لگا کر عوام کو مایوس کی. پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کے لئے وفاقی حکومت سے 2کروڑ سے زائد کاارقم تھرمل جنریٹر کے لئے مختص کیا تھا مگر بدقسمتی سے نااہل مخکمہ برقیات کے حکام کی غلفت کی وجہ سے ہنزہ کے عوام پچھلے ایک ماہ سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے جسیے ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھر مل جنریٹر کی برابر نگرانی نہ ہونے اور وقت پر موبائل بتدیل نہ کرنے کی وجہ سے انجن میں خرابی آگئی اور لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور عوام کو عید کے دنوں میں اندھیرے میں دال دیا۔انھوں نے کہا کہ اگر چار سے پانچ دنوں کے اندر تھرمل جیرٹرسے بجلی کی ترسیل کو یقینی نہیں بنایا گیا تو شٹر ڈاون ہٹرتال کے علاوہ شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا جائے گا۔ سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر نے کہا کہ جنریٹر کے لئے مختص کی جانے والی رقم سے مرمت کے لئے استعمال میں لایا گیا تو بھرپور مذمت کرینگے۔احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے کی اور ریلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف رو عمران رو کے نعرے بھی بلند ہوگئے ریلی سینکڑوں موٹر سائکل کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر ٹرانسپورٹ شریک ہوئے۔ احتجاجی ریلی سے وزیر واجد اللہ بیگ، شاہ گل دینار، رحمت کریم،سلمان کریم اور دیگر پارٹی کارکنوں نے خطاب کیا۔