اہم ترینثقافت

ہنزہ، فن اور ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ایوارڈ دئیے گئے

ہنزہ (اسلم شاہ ، رحیم امان) ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کی جانب سے سال 2018 ء میں فن اور ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے فن کاروں ،موسیقاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز دئیے گئے۔ تقریب میں مشہور بانسری نواز مرحوم امتیاز کریم اور بروسشکی زبان کے مشہور شاعر مرحوم غلام عباس حسن آبادی کو لائف ٹائم اچومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔مرحوم امتیاز کریم کا ایوارڑ ان کے والد جہانگیرخان نے وصول کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کی جانب سے اپنے سالانہ ایوارڈز کے تقریب کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہنزہ ایمبسی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ارمان شاہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہاکہ ہنزہ کو گلگت بلتستان اور پاکستان کا چہرہ بنانے میں ہنزہ کے فنکاروں نے اہم اور کلیدی کردار رہا ہے۔ مرحوم استاد امتیاز کریم ایک ایسے فنکارتھے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے فن کا لوہا منوایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان نے خاص کر ہنزہ میں ثقافت اور فن کو فروٖغ دینے کے لیے بہت اہم اقدمات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن وہ واحد وزیر اعلی ہیں جنہوں نے فن کاروں کے مسائل حل کرنے اور ثقافت کے فروغ کے لیے ہنزہ میں ستر لاکھ کا منصوبہ رکھا اس منصوبے کی تکمیل سے ہنزہ میں فنکاروں کے مسائل حل ہوں گے اور ثقافت فروغ پائے گا۔

تقریب میں صدر ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے صدر سردار خان نے مہمانوں کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل علاقے کے ثقافت کو مثبت انداز میں نمایاں کرنے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے مصروف عمل ہے اور وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے فن کاروں مسائل حل کرنے کے لیے کوشیاں ہے۔

تقریب میں فن کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فن کار بروشسکی زبان کےمشہور شاعر غلام عباس حسن آبادی اور مشہور بانسری نوازمرحوم امتیاز کریم کو لائف ٹائم اچومنٹ ایورڈ جبکہ دیگر فن کار جن میں عباس علی خان عرف باسو ،عبدالکریم، امین خان ،بی بی نجات مشہور گنان خان رشیدہ بانو ، گلباز، کندہ کاری میں بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے کندہ کار شفقت کریم ،بینائی سے محروم فن کار مشتاق اور دیگر فن کاروں کے خدامات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے ۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم ، پاکستان تحریک انصاف کے صدر باقعر تیحان کے علاوہ اداروں کے سربراہان و نمائندوں کے علاوہ فن کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں فن کاروں نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button