نئی شینا ٹیلی فلم "نصف ایمان” کو آج گاہکوچ میں ریلیز کر دیا گیا
گاہکوچ(نیوز رپورٹر) غذر آرٹس اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا ایک اور سنگ میل، فلم اولاد، وطنئی روگ،قربنئی مگر،پھوروپھوری، ویڈیو البم وفاؤ کان کے بعد نئی شینا ٹیلی فلم \”نصف ایمان\” کو آج گاہکوچ میں ریلیز کر دیا گیا، جو آج شام سے پرائم کیبل نیٹ ورک سے دکھایا جائے گا.اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر تھے.جنھوں نے اس فلم میں کام کرنے والے تمام کرداروں کے کام کو خوب سراہتے ہوۓ گاہکوچ میں فنکاروں کے لئے الحمرا حال لاہور کے طرز پر جدید اور شاندار حال تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا. اس موقعے پر انھوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقعے پر غذر میں ہم آپکی تعا ون سے گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام منعقد کریں گے.فلم \”نصف ایمان\” ایک خاتون خانہ کے گرد گھومتی ہے.جو صفائی کا بالکل خیال نہیں رکھتی ہیں،اسےطلاق ہو جاتی ہے اورکسی اور گھر میں شادی ہو جاتی ہے، جہاں دوبارہ صفائی کا خیال نہ رکھنے سے اسے اسکے شوہر اور بچے کو ٹی بی کی بیماری لگ جاتی ہے، اور بل آخر اسکے شوہر کا انتقال ہو جاتا ہے. فلم میں صفائی کے حوالے سے لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے. مقامی ہوٹل میں اس پوری فلم کو عوام کو بدی سکرین پر دکھایا گیا. اس ٹیلی فلم کوبھی پھوروپھوری کی طرح مزاحیہ انداز میں فلمایا گیا ہے، جسے شا ئعقین نے خوب سراہا.