جرائم

دیامر پولیس نے سرکاری موٹر سائیکل چرانے والے کو گرفتارکرلیا، مسروقہ بائیک برآمد

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ پولیس کا سر کاری موٹر سائیکل چرانے والے مرکزی ملزم گرفتار موٹر سائیکل برآمد.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ قبل دیامر پولیس کی سر کاری مو ٹر سائیکل جو انچارج سپیشل برانچ ایس آئی پی جاوید اقبال کے نام پر ایشو کی گئی تھی جو مدنی مسجد میں کھڑی موٹر سائیکل کو چرا لیئے گئے تھے تا ہم بعد میں ایس آئی پی جاوید اقبال کی تحریری رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ ملزمان کےخلاف Fir نمبر 69/18 بجرم 381A تحت سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا. جو کہ بعد میں ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل صاحب کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس انسپکٹر محمد شاکر اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس ایس آئی پی عظمت شاہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے تحقیقات کے بعد ڈکیت گروپ کے سر غنہ ملزم واجد ولد شیر افضل ساکن تھک کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے انشاہ اللہ بہت جلد انکی پوری ٹیم کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہونگے . اس بہترین کاروائی پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس ایس آئی پی عظمت شاہ کو ایس پی نے 5000 انعام سے نوازا گیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button