متفرق

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت برقرار رکھنے کے لئے بائیو میٹرک نظام رائج کریں گے، ماروی میمن کا شگر میں خطاب

شگر(عابد شگری)بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے چیئرپرسن مارروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کی شفافیت اور حقدارکو فراڈ سے بچانے کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا نظام متعارف کررہے جبکہ لوگوں کی سہولت کیلئے پوائنٹ آف سروس کی تعداد کو بڑھا رہے ہیں۔ حکومت بینظیر انکم سپورٹس کی کی بہتری کیلئے گلگت میں اس ماہ سے جبکہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں آئندہ چند ماہ میں دوبارہ سروے کررہے ہیں۔اس سروے کو آئی پیڈ کے ذریعے ڈائریکٹ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا تاکہ کاغذی غلطیوں سے بچا جاسکیں۔اور سروے کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔جس کیلئے سروے کی سوالنامہ کی طریقے اورسوالات بھی تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ صرف حقدار کو ہی یہ وسیلہ مل سکیں۔ ساتھ ہی اس دفعہ ان جگوں پر بھی سروے کرینگے جہاں پچھلی دفعہ رہ گئے تھے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پچھلی دفعہ سروے میں بہت سی غلطیاں ہوئی جوکہ اس دفعہ نہیں دہرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کیا جارہا ہے جوکہ عنقریب پورے پاکستان میں شروع ہوجائے گا۔

یہ باتیں انہوں نے شگر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔بی آئی ایس پی کے چیئرپرسن ماروی میمن ایک روزہ دورے پر ضلع شگر پہنچے تھے جہاں انہوں نے شگر میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کے مسائل سننے ان کے گھروں گئے ۔ انہوں نے خواتین سے بی آئی ایس پی کے حوالے سے سوالات کئے اور مسائل دریافت کئے۔خواتین نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کئے۔انہوں نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے پیسے نکال کر خواتین کو اے ٹی ایم کے استعمال کے طریقہ بھی سکھائی۔جبکہ شگر فورٹ میں عمائدین شگر سے بھی ملاقات کی ۔اور لوگوں سے علاقے اور پی آئی ایس پی کے حوالے سے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button