ثقافت
بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عید کے موقعے پرثقافتی پروگرام کا انعقاد
بیورورپورٹ( ہنزہ نگر) بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عید کے موقعے پر کریم آباد ہنزہ میں ایک ثقافتی شو کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق چیف ایگزیکٹیو میر غضنفر علی خان تھے ۔
ثقافتی شو میں میں روایتی رقص ،موسیقی اوردیگر تفریحی پروگرامز پیش کئے گئے. اس تقریب میں علاقے کے معززین کے علاوہ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میر غضنفر نے موجودہ سیاسی لیڈر شب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ان پانچ سالوں میں ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا ہے جبکہ جو بھی ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں وہ میرے دور کے ہیں اگر مجھے عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو انشااللہ علاقے کو خوشحالی کے راستے پر دوبارہ ڈالنے کی کوشش کرونگا ۔