عوام نے منتخب کیا تو ہنزہ نگر کے ترقیاتی کاموں پر سو کروڑ روپے خرچ کرونگا: میر غضنفر علی خان
ضلع ہنزہ نگر میں ولڈ سپیس ویک کا اختتامی تقریب
ہنزہ نگر(اکرام نجمی) ضلع ہنزہ نگر کے سیاحتی مقام کریم آباد میں ولڈ سپیس ویک کا اختتامی تقریب شاندار طریقے سے منایا گیا. تقریب کا آغاز سپیس واک سے ہوا جو میزبان ادارہ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول سے شروع ہوکر تاریخی بلتت پولو گراونڈ میں ختم ہوا. سکول کے طلبا و طالبات نے مارچ پاسٹ کے ساتھ قومی پرچم کو سلامی دی
عالمی خلائی ہفتہ گزشتہ تین سالوں سے ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے تعاون سے مناتا آرہا ہے ۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ چیف ایگزیکٹیو میر غضنفر علی خان اور میر محفل رانی عتیقہ کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی. پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ہنزہ میں ڈگری کالجوں ،گرلز ہوسٹل ،9ہائی سکولز 11مڈ ل سکولز کے علاوہ کئی ترقیاتی منصوبوں کو اپنے دور میں مکمل کرایا. ایک مہینے کی بات ہے موجودہ حکومت کا دور اب ختم ہونے والا ہے اور انشااللہ عوام نے منتخب کیا تو ہنزہ نگر کے ترقیاتی کاموں پر اپنے اثر رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے سو کروڑ روپے خرچ کرونگا. میں نے آج تک جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا ہے اور انشااللہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہنزہ اور نگر کو دو الگ الگ ضلعے بنادونگا اور ہنزہ میں کیڈٹ کالج اور پولی کلینک کے علاوہ اور بہت کچھ کرنے کا ادارہ ہے
تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا پروگرام میں روایتی موسیقی رقص کے علاوہ کئی علمی پروگرامز بھی پیش کیے گئے
Hehly apna bank loan return karo….
aur kuch pehly corruption k pesy and sost dry port k shares k pesy ada karo auss k baad
……