خبریں

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے زیرَ اہتمام "کاروانِ بینظیر” ریلی کا انعقاد

گلگت( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر خواتین کی عالمی دن کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں تقریب اور کاروان بے نظیر کے نام سے مقامی ہوٹل سے گلگت پریس کلب تک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جنہوں نے عالمی سطح پر اور ملکی سطح پر خواتین کی حقوق کے لئے جہدوجہد کی ۔قیام پاکستان میں جس طرح فاطمہ جناح نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا ۔محترمہ نصرت بھٹو نے جس طرح سیاسی میدان میں جدوجہد کیا محترمہ بے نظیر بھٹو نے عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی عاصمہ جہانگیر کی قربانیاں بھی عوام کے سامنے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی آج کے دن اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کے لئے کام کرینگے ۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کی حقوق کی علمبردار رہی ہیں ۔ محترمہ نے ملک میں سب سے پہلے خواتین بنک کا قیام ، سمیت خواتین پولیس اسٹیشن کے قیام ، لیڈی ہلتھ ورکرسمیت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قیام عمل میں لایا اب بھی پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرینگے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر شیری فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو اعلی مقام دینے کے لئے اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے اور تعلیم صحت کے حوالے سے اسمبلی میں قانون سازی بھی پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ سابق پیپلز پارٹی کی حکومت میں گلگت بلتستان میں قانون سازی سمیت گلگت میں خواتین کے لئے بنک کا قیام ، گلگت بلتستان میں خواتین کے لئے الگ پولیس اسٹیشن کا قیام بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کے مرحون منت ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے حق ملکیت اور حق حاکمیت تحریک میں گلگت بلتستان کی خواتین بھی ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی اس موقع پر خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریڑی کلثوم مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے اب تک خواتین کے حقوق کے لئے عملی میدان میں کچھ بھی نہیں کیا سابق حکومت میں پیپلز پارٹی نے ملازمتوں میں خواتین کے لئے خصوصی کوٹہ محتص کیا تھا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی خواتین ونگ کی رہنما سعدیہ مغل نے کہا کہ آج کے دن چئیرمین بلاول بھٹو کے حکم پر پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین اپنے حقوق کے لئے کوشاں ہے ۔ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دورے حکوت میں خواتین کے حقوق کے لئے عملی کام کیا ہے تقریب کے آخر میں اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تمام شہری علاقوں میں خواتین کے لئے الگ ٹرانسپوٹ کا انتظام کریں اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں کم از کم خواتین کے لئے دس نشتیں بھی مختص کریں ساتھ ہی گلگت بلتستان میں خواتین کی حق رائے دہی کو یقنی بنائے کے لیے بھی اقدامات کریں آخر میں تمام شرکا ء نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت اور خواتین ونگ کی صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button