کھیل
رنگا رنگ راما فیسٹیول اختتام پذیر، پولو میچ میں دیامر نے سکردو کو ہرا دیا
استور (سبخان سہیل) دنیا کے خوبصورت ترین مقام استور راما میں ہر سال کی طرح راما فیسٹول منقعد ہو ۔ راما فیسٹول کے فائنل پولو میچ کی مہمان خصوصی وزیر کھیل وثقافت گلگت بلتستان سعدییہ دانش تھی۔اس تقریب میں سیکرٹری تورزام گلگت بلتستان ہادی،ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین ، بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے۔ وزیر کھیل وثقافت سعدیہ دانش نے کہا کی ہر سال کی طرح استور میں راما فیسٹول منقعد کیا گیا ہے ۔ اس سال اس فیسٹول کو صرف پولو کھیل کی حد تک اس لیے محدود کیا گیا کی پاکستان کے دیگر صوبوں میں جو سیلاب کی واجہ سے لوگ متاثر ہوے ہیں ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اس کو مختصر کیا گیا ہے ۔ تا ہم پارٹی کے کارکنوں کی اسرار پر اور استوری قوم کی اسرار پر اس فیسٹول کو اس سال منعقد کیا گیا ہے ورنہ صوبائی حکومت ان سیلاب داد گان سے اظہار یکجہتی کے طور پر اس فیسٹول کو نہیں کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ لیکن عوام کی خواہشات کو سامنے رکھتے ہوے اس کو رکھنا پڑا۔ استور میں محکمہ ٹورزام نے دو 2کرورڈ روپے کی لاگت کا ٹوریسٹ ریزول درلے میں بناے گئی جسے استور سمیت پوری گلگت بلتستان میں ٹورزام کو فروخت ملے گا۔ استور میں محکمہ ٹورزام نے 52 کنال زمین خریدی ہے۔ اس زمین پر مختلف جگہوں میں توریسٹ پوینٹ بناے جایں گیے۔ راما دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک مقام ہے۔اور یہاں کے لوگ بھی امن پسند ہ ہیں اس ضلعے کے اوپر وزیر اعلی گلگت بلتستان سعد مہدی شاہ صاحب خود ٹورزام کے حوالے سے بڑے متاثر ہیں وہ بہت کھچ کرنا چاہتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کی ہم نے اس راما فیسٹول کی بنیاد رکھی تھی۔ اور اب ہم رہیں یا نہ رہیں یہ فیسٹول سالانہ منعقد ہوگا۔ تقریب سے پارلمانی سیکرٹری گلگت بلتستان عبدلحمید اخان نے خطاب کرتے ہوے کہا کی ہم وزیر کھیل و ثقافت سعدیہ دانش کے مشکور ہیں انھوں نے آض اس تقریب میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ استور ٹورزام کے حوالے سے پوری دنیا کا خوبصوارت ترین مقام ہے اس کے اوپر توجہ دی جاے تو پوری گلگت بلتستان کی ٹورزام کو بہت بڑا فایدہ ہو گا۔ تقریب سے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پی۔پی گلگت بلتستان محمد شفاء نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی واجہ سے استور راما مین ہر سال اتنا بڑا ایونٹ ہو رہا ہے ہم اس فیسٹول کے رکھنے پر صوبائی حکومت کے انتہائی مشکور ہیں۔ ہم وزیر کھل وثقافت سعدیہ دانش سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کی وہ استور مین ٹورزام کے اوپر خصوصی توجہ دیتے ہوے ۔ استور راما سے ننگا پربت تک کا پانچ کلو میٹر روڈ رمنظور کریں جس کے بنے کے بعد سیاھت کو مزید فروخت ملے گا۔