گلگت بلتستان

ٹائم سکیل پروموشن کی حتمی منظوری دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جی بی پی ایل اے

گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹائم سکیل پروموشن کی حتمی منظوری دینے پر گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور تمام فکلٹی ممبرز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ دادا کرتے ہیں اور اسے عِلم اور مُعلّم دوستی قرار دیتے ہیں۔اس عمل سے وزیر اعلیٰ نے تمام فکلٹی ممبرز کے دل جیت لئے ہیں۔ ہم صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ڈاکٹر علی مدد شیرصاحب،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ صاحب، سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب، فنانس سیکریٹری جہانگیر مشتاق وِرک صاحب، میڈیا کے تمام احباب، آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے ذمہ داران، تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور فیڈرل کی پروفیسرز ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں سمیت اُن تمام کرم فرماوءں کے مشکورو ممنون ہیں جنھوں نے لیکچررز اور پروفیسرز کے اس بنیادی ، قانونی اور دیرینہ مطالبے کے حل میں بالواسطہ یا بِلا واسطہ دامے، دِرمے، سُخنے اور قدمے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ہمیں قوی اُمید ہے کہ متعلقہ حُکام آیندہ بھی گلگت بلتستان کے کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کو اُن کے جائز مطالبات دلانے اور حقوق کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور ہم یقین دلاتے ہیں کی ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں معیارِ تعلیم کو پروان چڑھانے اور مُعاشرتی اصلاح و احوال میں دیانتداری سے کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر محمد زمان اور دیگر عہدیداروں نے ایسو سی ایشن کے ایک اہم اجلاس میں کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button