نوجوان

سکردو: FSC میں 80% نمبرز حاصل کرنے والا طالبعلم راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں مردہ پایا گیا

راولپنڈی (اظہر علی بوٹو) سکردو کے نواحی علاقے کوردو سے تعلق رکھنے والا طالبعلم شبیر حسین راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں مردہ پایا گیا۔ شبیر حسین راولپنڈی کے پرائیویٹ کالج میں FSC کے طالب علم تھے۔ شبر حسین کی لاش کو راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کی حوالے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاش کو آج سکردو روانہ کیا جائے گا واقع کی اطلاع ملتے ہی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کسیر تعداد ہولی فیملی ہسپتال پنچ گئی ۔

شبیر کی ناگہانی موت کی وجہ واش روم میں پاوں پھیسل کر گرنے سے بتائی جارہی ہے۔ مرحوم نے FSC میں 80% نمبرز حاصل کیا تھا اور ڈاکٹربننا چاہتا تھا لیکن اس کی زندگی نے اس کا ساتھ چھوڑ دیا اور اس کے سارے خواب مٹی تلے دفن ہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button