Oct 17, 2014 پامیر ٹائمز سیاست Comments Off on کیا صدر ممنون حسین گلگت دورے کے موقعے پر سلطان مدد کو گورنربنانے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟ چہ میگوئیاں شروع
گلگت (نعیم انور)صدر پا کستان کے دورہ گلگت کے مو قع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما سلطا ن مدد کو نیا گو رنر بنا نے کا اعلان متو قع۔ اس حوالے سے وفا ق میں حتمی فیصلہ ، سلطان مدد کو نیا گور نر بنا نے میں صوبا ئی لیگی قیا دت بھی متفق، سلطان مدد 21 اکتوبر کو صدر پا کستان کے ہمراہ اسلام آبا د سے گلگت طیا رہ میں پہنچ رہے ہیں ۔
انتہا ئی با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر پا کستان ممنون حسین 21 اکتوبر کو گلگت کے اپنے دورہ کے مو قع پر گلگت بلتستان کے نئے گو رنر کے طور پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سینٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سلطا ن مدد کا نا م اعلان کرینگے ،اس حوالے سے وفا قی سطع پر حتمی فیصلہ ہوا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی صوبا ئی قیادت نے بھی سلطان مدد کو نیا گورنر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے سلطان مدد 21 اکتوبر کو صدر پاکستان کے ہمراہ خصوصی طیارہ میں گلگت پہنچینگے ۔ وفا ق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان کی لیگی قیادت نے گو رنر پیر کرم علی شاہ کو ہٹا کر کسی لیگی رہنما کو گور نر بنانے کی سفا رش کی تھی اور گلگت بلتستان سے پا نچ لیگی رہنما وں کی فہرست بھجوائی گئی تھی جن میں سلطان مدد،میر غضنفر علی خان،جعفر اللہ ،فدا محمد نشاد اور ملک مسکین شامل تھے تا ہم ان تمام امیدواروں میں سے سلطا ن مدد کو پا رٹی کی اعلیٰ قیادت نے گو رنر کیلئے مو زوں ترین قرار دیکر نام فا ئنل کر دیا ،وفا ق کی طرف سے لیگی رہنماکو گور نر بنانے سے لیگی کنوں میں خو شی کی لہر دوڈ ے گی کیو نکہ لیگی کا رکنوں کا شروع دن سے پیر کرم علی شاہ کو عہدے سے ہٹاکر کسی لیگی رہنما کو گو رنر بنانے کی نہ صرف خواہش تھی بلکہ قیادت پر شدید دباؤ بھی ڈالا جا رہا تھا ،سلطا ن مد د کوگو رنر بنانے کے بعد صو بائی اسمبلی کے انتخا بات بھی گو ر نر کے زیر نگرانی کرانے کے امکا نا ت واضع ہو گئے ہیں کیونکہ وزیر اعلی ٰ مہدی شاہ نے پہلے ہی سلطا ن مد د کو نگران وزیر اعلیٰ بنا نے کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے ٹھو کرایا تھا ۔یا د رہے کہ سلطا ن مدد گو رنر بننے کے بعد ضلع غذر سے تعلق رکھنے والا دوسرا گو رنر کہلا ئے گا۔
Apr 18, 2021 0
Apr 18, 2021 0
Apr 16, 2021 0
Apr 08, 2021 0
Oct 25, 2020 Comments Off on سیاست کسی کی میراث، وراثت یا جاگیر نہیں ہے۔ ثمر عباس قذافی
Sep 07, 2020 Comments Off on پاکستان تحریک انصاف چترال کی ضلعی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار
Sep 03, 2020 Comments Off on زبانی باتوں سے کام نہیں چلے گا، پھنڈر میں تحصیل کا عملہ تعینات کر کے عوام مسائل حل کئے جائیں، شہناز بھٹو
Sep 03, 2020 Comments Off on پیپلز پارٹی کے انجینئر اسماعیل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا، گورنر ناکام